Monday, June 9, 2025
Homesliderحکومت کورونا کے خلاف لائحہ عمل کے لیے کل جماعتی اجلاس طلب...

حکومت کورونا کے خلاف لائحہ عمل کے لیے کل جماعتی اجلاس طلب کرے : سونیا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ کورونا وبا سے ملک کی صورتحال بے حد سنگین ہوگئی ہے اور حکومت کے لئے اس نمٹنا مشکل ہو رہا ہے لہٰذا حالات پر قابو پانے کے لیے فوراً کل جماعتیاجلاس طلب کیا جانا چاہیے ۔ سونیا گاندھی نے جمعہ کے روز یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کانگریس پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کی ہولناک شکل کے مقابلے نظام ناکام ہوگیا ہے اور حکومت اس سے نمٹنے میں کامیاب نہیں پو پا رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر وبا سے نمٹنے کے لئے کل جماعتی اجلاس طلب کرنا چاہیے اور کورونا سے کیسے نجات ملے اس بارے میں سب کی رائے لی جانی چاہیے کیونکہ وبا سے اب جو صورتحال پیدا ہو گئی ہے اس سے اجتماعی طور پر ہی نمٹا جا سکتا ہے ۔
کانگریس کی صدر نے کہا کہ اس وبا کا مقابلہ اجتماعی طور پر ہی کیا جا سکتا ہے لہٰذا ٹھوس طریقہ کار اختیار کرنے کے لیے اور اجتماعی طور پر قدم اٹھانے کے لیے پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس ناگزیر ہوچکا ہے ۔سونیا گاندھی نے کہا کہ کورونا کے سلسلے میں جو حالات پیدا ہوائے ہیں اس سلسلے میں پارلیمنٹ کی وزارت صحت سے متعلق اسٹینڈنگ کمیٹی نے پہلے ہی انتباہ دے دیا تھا لیکن حکومت نے کمیٹی کے انتباہ کو نظر انداز کیا جس کے سبب یہ بحران پیدا ہوا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ماہرین نے بھی حکومت کو وبا سے لڑنے کے لیے آکسیجن، دوائیں اور وینٹیلیٹر کی حسب ضرورت سپلائی جاری رکھنے کی رائے دی تھی۔
کانگریس کی صدر نے کہا کہ حکومت نے کورونا ٹیکہ مہم کے سلسلے میں بھی کوئی حکمت عملی نہیں تیارکی ہے ۔ پارلیمنٹ نے مرکزی بجٹ میں شہریوں کی مفت ٹیکہ اندازی کے لئے 35 ہزار کروڑ روپیے کا التزام کیا ہے لیکن حکومت اب بھی ریاستوں پر کورونا سے متعلق بوجھ کو ڈال رہی ہے اور اسے کم کرنے کے لیے کوئی تدبیر نہیں کر رہی ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن کی طرف سے مرکزی حکومت کو وبا سے نمٹنے کے لیے جو بھی مشورے دیے جا رہے ہیں، حکومت انھیں سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے ۔