سری نگر: حکومت کے اس دعوے کے باوجود کہ کشمیر کے بیشتر اسپتالوں اور ہیلتھ سنٹرون میں انٹر نیٹ بھال کیا گیا ہے،بیشتر اسپتالوں میں یہ سہولت بحال نہیں کی گئی ہے۔نئے سال کے موقع پر کشمیر کے اسپتالوں میں انٹر نیٹ کی بحالی کا اعلان حکومتی ترجمان روہت کنسل نے 31دسمبر کو جموں میں ایک پریس کانفرنس میں کیا تھا۔
2 جنوری کو پولیس کے ایک بیان میں بھی یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ کشمیر کے اسپتالوں میں براڈ بینڈ کو بحال کر دیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ”وادی کشمیر میں محکمہ صحت اور دفاتر سمیت 80 سرکاری اسپتالوں میں براڈ بینڈ تیز رفتار انٹر نیٹ رابطہ بحال کیا گیا ہے“۔
گورنمنٹ میڈیکل کالج،سری نگر کے پرنسپل،پرویز شاہ نے کہا کہ فون لائنیں خراب ہونے کی وجہ سے سری نگرکے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں انٹر نیٹ کو بحال نہیں کیا جا سکا۔انہوں نے کہا ”ہم پانچ ماہ سے انٹر نیٹ کے بغیر ہیں۔ایس ایم ایچ ایس پر فون لائنیں ڈیڈ ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کی فون لائنوں اور انٹر نیٹ کی بحالی شام سے شروع ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا،تاہم،سری نگر کے سرکاری چیسٹ کے اسپتال میں انٹر نیٹ کو بحال کر دیا گیا ہے“َدوسرے اسپتالوں میں بھی صورتحال کچھ مختلف نہیں ہے۔رین واڑی میں جے ایل این ایم اسپتال میں،انٹر نیٹ معطل ہے۔جے ایل این ایم سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ وہ حکومت کے اعلان کے نعد اس سہولت کی بحالی کے منتظر ہیں۔
اگر چہ بیشتر میڈیکل کالجوں اور اس سے منسلک اسپتالوں میں انٹر نیٹ بند ہے،لیکن کشمیر کا واحدٹیریٹیری اسپتال،ایس کی آئی ایم ایس کا رابطہ بہت کم ہے۔ایس کی آئی ایم ایس کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ فاروق جان نے بتایا ”پندرہ دن قبل قائم کئے ہوئے آیوشمان بھارت یوجنا کنیکشن ڈاکٹروں اور عملے کے لئے کارکرد ہے۔
ہیلتھ کشمیر کے ڈائریکٹر،سمیر مٹو نے کہا کہ مسئلہ زیاد تر فون لائنوں میں بلوں کی ادائیگی نا ؤنہیں کر نے پر ہے۔مٹو نے کہا ”انٹر نیٹ کی بنیادی وجہ ابھی تک عام نہیں ہوئی ہے اور اس کی وجہ بلوں کیعدم ادائیگی اور فون لائنوں کی خرابی ہے“۔پانچ اگسٹ کو آرٹیکل370 کی منسوخی کے بعد،کشمیر میں انٹر نیٹ کی معطلی سے لوگوں کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کاروبار کو بہت نقصان پہنچا۔
انٹر نیٹ بلیک آؤٹ کی وجہ سے مو بائل فون شعبے،آن لائن تجارت،خریداری اور سیاحت اور ملازمت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ کشمیر بھی صحت کا شعبہ انتہائی خراب حالت میں ہے،کیانکہ مریضوں کو ایوشمان بھارت اور آن لائن مشاورت جیسی صحت کی اسکیموں کا فائدہ نہیں ملا ہے۔تاہم،ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیر کے اسپتالوں اور صحت مراکز میں 80 براڈ بینڈ انٹر نیٹ کنکشن بحال کر دئے گئے ہیں۔