Monday, June 9, 2025
Homesliderحیدرآباد اور وقارآباد میں بارش

حیدرآباد اور وقارآباد میں بارش

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: شہر حیدرآباد سمیت وقارآباد ضلع میں بعض مقامات پر آج صبح شدید بارش ہوئی۔حیدرآباد کے لنگم پلی،صنعت نگر،امیرپیٹ،بیگم پیٹ،خیریت آباد،لکڑی کا پُل،جوبلی ہلز،بنجاراہلز،مادھاپور،گچی باولی،سکندرآباد،اُپل،حیات نگر،ونستھلی پورم،ایل بی نگر،دلسکھ نگر،کوٹھی،جیڈی مٹلہ، ملکاجگری گری اور پرانا شہر کے دیگر علاقوں میں بارش ہوئی۔

بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا۔اب تک ضلع میدک میں 108ملی میٹر بارش درج کی گئی۔چھتیس گڑھ سے جنوبی تمل ناڈو تک تلنگانہ،ساحلی اے پی کے درمیان بنے ہوا کے دباو کے سبب بارش ہورہی ہے۔عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج اور کل کئی علاقوں میں بارش ہوگی جس کے پیش نظر گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کے عہدیدار چوکس ہوگئے ہیں۔