Monday, June 9, 2025
Homesliderحیدرآباد بجلی کی کھپت میں اب ہندوستان کا نمبر ایک شہر ہوگا

حیدرآباد بجلی کی کھپت میں اب ہندوستان کا نمبر ایک شہر ہوگا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔سینٹرل الکٹرک اتھارٹی (سی ای اے) کے ذریعہ کئے گئے تازہ ترین الیکٹرک پاور سروے برائے ہندوستان کے مطابق  حیدرآبادجلد ہی ممبئی کو شکست دینے اور بجلی کی کھپت میں ہندوستان کے بڑے شہروں میں پہلا مقام حاصل کرنے کے قریب ہے ۔ اس سروے میں ہندوستان کے 45 بڑے شہروں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ سروے سے انکشاف ہوا ہے کہ ممبئی کو سب سے زیادہ توانائی کی ضرورت ہے  جس کی طلب 19-2018 میں 21475 ملین یونٹ (ایم یو) ہے اور 20-2019 میں21977  ایم یو ہے۔ حیدرآباد ان 45 شہروں میں 20059 اور 2019-20 میں21799 کی ضرورت کے ساتھ ممبئی سے قریب تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ حیدرآباد اور ممبئی ہندوستان کے واحد شہر  ہیں جن کو دونوں سالوں میں20 ہزار ایم یو  سے زیادہ توانائی کی ضرورت تھی۔

سروے میں پیش قیاسی  کی گئی ہے کہ حیدرآباد موجودہ مالی سال  کے آخر میں ممبئی کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ سروے میں پیش قیاسی  کی گئی ہے کہ حیدرآباد کی توانائی کی ضرورت اگلے 6 سال میں ایک جامع سالانہ نمو کی شرح (سی اے جی آر) ہوگی جس سے 25-2024 تک اس کی ضرورت 30ہزار ایم یو سے زیادہ ہوجائے گی۔ توقع ہے کہ اگلے دہے میں ممبئی کی ضرورت میں صرف 2.3 فیصد اضافہ ہوگا۔ کولکتہ اور بنگلورو کا اس کے بعد نمبر ہے ۔ کولکاتہ کا مطالبہ 20ہزار ایم یو  اور بنگلور کی ضرورت کو 2019-20 میں 15ہزار ایم یو کے قریب ہی ہے۔ سورت اور پونے کو ایک ہی سال میں 10ہزار سے زیادہ توانائی کی ضرورت تھی۔ سی اے جی آر کے لحاظ سے  حیدرآباد میں طلب میں  2013-14 اور 2018-19ء کے درمیان 12.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا ، جبکہ ممبئی کی ترقی دیگر میگا شہروں کے مقابلے میں 1.9 فیصد رہی ۔