Monday, June 9, 2025
Homesliderحیدرآباد میں دن دھاڑے اے ٹی ایم لوٹنے کی کوشش، سیکوریٹی گارڈ...

حیدرآباد میں دن دھاڑے اے ٹی ایم لوٹنے کی کوشش، سیکوریٹی گارڈ کی موت

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ کوکٹ پلی کے ایک اے ٹی ایم سنٹر پر دن دھاڑے  مسلح ڈکیتی  اور ڈاکوں کی جانب سے ہونے والی  فائرنگ سے زخمی ہونے والا سیکیورٹی گارڈ علی بیگ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اسے جب  دواخانہ منتقل  کیا گیا تو  علی کو مردہ قرارد یا گیا ۔سی سرینواس  عملہ کا رکن ہے  جو مشین میں نقد رقم بھرنے کے لئے اے ٹی ایم میں تھا اس وقت حملہ ہوا اور وہ اس حملہ میں زخمی ہوا ہے  اور اب اسکی  حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے ہے۔دو نامعلوم نوجوان ، جن پر شبہ ہے کہ وہ باقاعدہ مجرم ہیں اور اسی طرح کے معاملات میں ملوث ہیں ، ایک موٹر سائیکل پر آئے اور اے ٹی ایم سنٹر میں گھس گئے جب اس وقت عملہ  مشن میں نقد رقم  جمع  کرنے آیا تھا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ دونوں  ڈاکوں نے ایک پستول سے  عملہ کو  نشان بنایا اورنقد سے بھرا  بیگ  حوالے  کرنے کا مطالبہ کیا لیکن عملے نے انکار کردیا ۔ عملہ کی جانب سے انکار کرتے ہیں انہوں نے علی بیگ پر فائرنگ کردی ، جس کے پیٹ میں چوٹ لگی اور سری نواس جس کی پیر پر گولی لگنے سے  چوٹ آئی  ہے۔ڈاکو موٹر سائیکل پر 5 لاکھ روپے لے کر موقع واردات  سے فرار ہوگئے۔ مقامی رہائشی جنھوں نے واقعے کی اطلاع دی وہ ڈاکوؤں کے مسلح ہونے کی وجہ سے سہم کر ٹھہرے رہے۔

سائبر آباد پولیس کمشنر وی سی سججنر نے موقع کا دورہ کیا اور ملزمان کی شناخت اور ان کی گرفتاری کے لئے تین خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔دن دھاڑے اس طری کا واقعہ نے حیدرآباد عوام کو سکتہ میں ڈال دیا ہے کیونکہ اس طرح کی وارداتیں  حیدرآباد اور اس کے اطراف اوکناف کے علاقوں میں شاذ و نادر ہی ہوتی ہیں۔ اس واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے کئی ایک سوال اٹھائے جارہے ہیں جس پر سیکوریٹی گارڈ کی موت سے لیکر پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے فراہم کئے  جانے والی حفاظتی انتظامات پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے ۔