Monday, June 9, 2025
Homesliderحیدرآباد میں کورونا مثبت افراد لاپتہ،غلط فون نمبرات اور پتے دیئے گئے

حیدرآباد میں کورونا مثبت افراد لاپتہ،غلط فون نمبرات اور پتے دیئے گئے

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: شہر میں کورونا سے مثبت پائے جانے والے افراد کے عوام میں پھرنے کا پتہ چلا ہے جس سے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ان کا پتہ چلانے کی کوششیں کی جارہی ہیں کیونکہ کئی افراد نے جانچ کے دوران اپنے غلط پتے اور غلط فون نمبرات لکھوائے ہیں۔اس سے حکام میں تشویش پائی جاتی ہے۔کورونا کے معائنے کروانے کے بعد ان کی رپورٹ آنے کے لئے چار دن درکار ہورہے ہیں۔

اسی دوران یہ مثبت افراد عوام میں گھوم رہے ہیں جس کے نتیجہ میں کورونا کے معاملات میں اضافہ کا خدشہ ہے اورعہدیداروں کے لئے ان کا پتہ چلانا درد سربن گیا ہے۔ایسے معائنے کروانے والے طبی اہل کاروں کو یہ یقین دہانی کروارہے ہیں کہ ہوم آئسولیشن میں رہیں گے تاہم وہ گھروں میں رہنے کے بجائے بازاروں اور عام مقامات پر گھوم رہے ہیں جس سے کورونا کے معاملات کے بڑھنے کا خدشہ ہے۔عہدیداروں کے مطابق تقریبا تین ہزار ایسے مثبت افراد سے رابطہ نہیں ہوسکا جنہوں نے اپنے معائنے کروائے لیکن اپنے پتے اور فون نمبرات غلط دیئے جس سے ان کا پتہ چلانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

کئی متاثرین کا کہنا ہے کہ ان کو اپارٹمنٹ میں آنے نہیں دیاجارہا ہے۔یہ افراد میڈیکل شاپس کے ساتھ ساتھ دکانات کو بھی جارہے ہیں۔گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کے حدود میں کورونا وائرس کے مثبت معاملات کی تعداد 40ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ان میں 28000روبہ صحت ہونے کے بعد ڈسچارج کردیئے گئے۔ریاست میں ایک دوسرے سے اس مرض کے پھیلنے کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے جس کے پیش نظر عہدیداروں نے انتباہ دیا کہ چوکسی اختیار کریں۔حیدرآباد کے بعض علاقے ہائی رسک زون بن گئے ہیں۔اس ماہ میں کورونا کے معاملات میں بھاری اضافہ ہوا۔شہر کے 8سرکلرس جان لیوا اور خطرناک بن گئے ہیں۔ان میں یوسف گوڑہ1200،عنبرپیٹ2000،کاروان1800،چندرائن گٹہ1200،چارمینار1100،مہدی پٹنم 1600،قطب اللہ پور150اورراجندر نگر730شامل ہیں۔