Sunday, June 15, 2025
Homesliderحیدرآباد میں کورونا وائرس۔ بینکس کے ملازمین کو دشوار صورتحال کا سامنا

حیدرآباد میں کورونا وائرس۔ بینکس کے ملازمین کو دشوار صورتحال کا سامنا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں کورونا وائرس کی وجہ سے بینکس کے ملازمین کو دشوار صورتحال کا سامنا کرناپڑرہا ہے اور خوفزدہ ملازمین کی تعداد میں روزبروزاضافہ ہوتا جارہا ہے۔  شہر میں سرکاری اور پرائیویٹ بینکس کی جملہ تعداد 5636ہے۔بینکنگ شعبہ کا شمارضروری خدمات کے زمرہ میں آتا ہے۔لاک ڈاون کے قواعد میں نرمی کے بعد یہ بینکس مکمل طور پر کام کررہے ہیں۔ان بینکس میں تقریبا50ہزار ملازمین کام کررہے ہیں۔جس بینک میں بھی کورونا کی جانچ کی جارہی ہے، ان میں مثبت معاملات سامنے آرہے ہیں۔

کورونا کی وجہ سے تاحال اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے دوملازمین کی موت ہوچکی ہے۔بینک آف انڈیا زونل آفس، سکندرآباد ایس بی آئی زونل آفس،بینک آف بروڈا کے دفتر میں کورونا کی جانچ کی گئی۔ ہر دن کسی نہ کسی شاخ میں مثبت معاملہ آنے سے سنسنی پھیل رہی ہے۔کورونا کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر بینکس کے اوقات میں کمی کرنے اور ہر ایک دن کے وقفہ کے بعد بینکس کے کام کرنے کو  یقینی بنانے کا مطالبہ کیاجارہا ہے۔

تقریبا 50فیصد ملازمین کے ساتھ کام کرنے سے ساتھ ساتھ ہفتہ کو تعطیل کا اعلان کرنے وزرا کے تارک راما راو، ہریش راو،نرنجن ریڈی سے یونائیٹیڈ فورم آف بینک یونین تلنگانہ برانچ نے مکتوب روانہ کیا ہے۔وزیر زراعت نرنجن ریڈی سے شخصی طورپر ملاقات کرتے ہوئے ان کو مسائل سے واقف بھی کروایا گیااور اس معاملہ میں پالیسی فیصلہ لینے کے لئے مداخلت کرنے کی خواہش کی گئی۔ یو ایف بی یو، اے آئی بی او سی  کے لیڈروں نے اس سلسلہ میں چیف سکریٹری سومیش کمار سے بھی ملاقات کرتے ہوئے مسائل سے واقف کروایا۔یونین کے لیڈروں نے کہا کہ ریاستی حکومت، ریاستی سطح کی بینکرس کمیٹی سے مثبت ردعمل ملنے پر مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کیاجائے گا۔ملازمین اور عہدیداروں کی یونینوں کے نمائندوں کے اجلاس میں آئندہ کے فیصلہ کا اعلان کیاجائے گا۔