Monday, June 9, 2025
Homesliderحیدرآباد میں کورونا کے معاملات پر قابو پانے کے اقدامات :ایٹالہ راجندر

حیدرآباد میں کورونا کے معاملات پر قابو پانے کے اقدامات :ایٹالہ راجندر

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ تلنگانہ  کے وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے یقین دہانی کروائی ہے کہ حیدرآباد میں کوویڈ 19 انفیکشن کی بڑھتی تعداد پر جلد از جلد قابو پانے  ریاستی حکومت اقدامات کررہی ہے۔کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پس منظر میں وزیر راجندر نے صحت کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ وبا  پر قابو پانے کے اقدامات کا جائزہ لیا اور عوام کو نہ گھبرانے تلقین نہیں کی بلکہ ذاتی سطح پر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے صحت کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ جاری کورونا وائرس کے بحران کے دوران تمام سرکاری دواخانوں میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنان کی  دستیابی کو یقینی بنائے ۔

وزیر صحت نے مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن سے بھی بات کی اور انہیں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ایگزیکٹو بورڈ کے چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ڈاکٹر ہرش وردھن سے بات چیت کرتے ہوئے ، راجندر نے ایم او ایچ ایف ڈبلیو سے درخواست کی کہ صحت سے متعلق دائمی مسائل کا شکار غیر ملکی انخلا کرنے والوں کے لئے قرنطینہ  کی مدت کو 14 دن سے سات دن تک کم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے غیر ملکی انخلاء کو 14 دن کے وقفے سے متعلق ہوٹلوں میں رکھا ہے۔ ان میں سے کچھ کومعاملات ، گردوں کی دائمی بیماری اور دیگر پیچیدہ بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کچھ خواتین حاملہ ہیں اور انہیں قیام کے دوران صحت کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ راجندر نے ڈاکٹر ہرش وردھن پر زور دیا کہ وہ ایسے افراد کو سات دن بعد کورونا وائرس کا ٹسٹ لینے دیں اور اگر وہ منفی رپورٹ حاصل  کریں تو انہیں گھر روانہ کردیا جائے۔