Monday, June 9, 2025
Homesliderحیدرآباد کے جڑواں ذخائر کی آبی سطح میں اضافہ

حیدرآباد کے جڑواں ذخائر کی آبی سطح میں اضافہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: تقریبا تین برسوں کے بعد گذشتہ کچھ دنوں میں شہراورمضافاتی علاقوں میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کی حدود میں زیادہ تر 187 جھیلیں پانی سے بھری ہیں۔ حمایت ساگر اور عثمان ساگر کے جڑواں ذخائر میں بھی آبی سطح  میں اضافہ ریکاڈر کیا گیاہے ۔ اسی طرح حسین ساگر(ٹینک بنڈ) میں پانی کی سطح 513.41 ایم ٹی ایس کے مکمل ٹینک کی سطح سے بھی زیادہ ہے۔

حالانکہ  اتوارکو شہر میں تیز بارش نہیں ہوئی ہے  لیکن دونوں آبی ذخائر میں پانی کے بہاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کے روز شام 6 بجے حمایت  ساگر میں پانی کی سطح 1759.40 تھی جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ گنجائش  1763 فٹ ہے ۔ اسی طرح  عثمان ساگر میں پانی کی  زیادہ سے زیادہ گنجائش 1790 ہے جہاں اتوار کی شام میں گنجائش 1771 ہوچکی تھی۔ حیدرآباد میٹروپولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ ( ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بی ) کے عہدیداروں نے کہا ہے  کہ پانی کی سطح  1760 فٹ تک پہنچ جانے کے بعد حمایت ساگر کے سیلاب گیٹ سے  پانی کو چھوڑ دیا جائے گا۔دریں اثنا پہلے ہی آبی  ذخائر میں مستقل بہاؤ کے نتیجے میں محصول ، پولیس اور بلدیاتی عہدیداروں کو چوکس کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں حسین ساگر میں پانی کی سطح 513.57 میٹر ٹن  ہے جوکہ زیادہ سے زیادہ پانی کی گنجائش 513.41 میٹر ٹکس ہے۔ جی ایچ ایم سی کے ایک عہدیدار نے کہا ہے   کہ اگرچہ  اتوار کے روز یہاں پانی کی سطح کم ہوگئی ہے ، لیکن جھیل میں پانی کی سطح ایف ٹی ایل (زیادہ سے زیادہ گنجائش) سے اوپر ہے۔

جی ایچ ایم سی کی حدود میں 187 جھیلیں ہیں اور عہدیداروں کے مطابق زیادہ تر جھیلوں میں پانی  زیادہ سے زیادہ آبی سطح  کوچھو چکا ہے ۔مسلسل بارشوں کے پیش نظر جی ایچ ایم سی  کا لیکس ونگ جھیلوں میں پانی کی سطح کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے اور اسی کے مطابق اقدامات کا آغاز کر رہا ہے۔ شدید بارشوں کے پیش نظر متعدد جھیلوں کے نشیبی  علاقوں کے رہائشیوں کو چوکس کردیا گیا تھا۔