Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںحیدرآباد کے علاقہ اپل میں سڑک حادثہ،دو اسکولی طالب علم ہلاک، دیگر...

حیدرآباد کے علاقہ اپل میں سڑک حادثہ،دو اسکولی طالب علم ہلاک، دیگر زخمی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: حیدرآباد کے علاقہ اپل میں منگل کی صبح بچوں کو اسکول لیجانے والے ایک آٹو رکشہ کے ایک ٹرک سے ٹکرا جانے کے نتیجے میں آٹو میں سواربچوں میں دو ایک طالب علم کی بر سر موقع ہی موت ہو گئی،جبکہ 6شدید زخمی ہوگئے،جن میں سے تین کی حالت تشویشناک تھی۔

 بر سر موقع ہلاک ہونے والے طالب علم کی شناخت13 سالہ اونتی کمار کے طور پر ہو ئی ہے،جوحبشی گوڑہ کے ایک نجی اسکول کا ساتویں کلاس کاطالب علم تھا۔ایک اور طالب علم معین الدین جو شدید زخمی ہوا تھا،اسپتال منتقل کرنے کے بعد ہی دم توڑ دیا۔

پولیس کے مطابق،یہ حادثہ صبح ساڑھے سات بجے کے قریب پیش آیا۔ اسکول کی طرف جانے والے آٹو رکشہ کو لٹل فلاور جو نیر کالج جنکشن کے قریب ریت سے بھری ایک ٹرک نے ٹکر ماردی،ٹرک سگنل سے اچھل پڑا اور اپنا توازن کھو دیا،جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔جس میں طالب علم کی موت ہو گئی۔زخمی ہو نے والوں میں اونتی کمار کا بھائی ویدانت کمار بھی شامل ہے۔سبھی حبشی گوڑہ میں بھاشیم اسکول کے طالب علم تھے۔

اطلاع ملنے پر اپل پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے گاندھی اسپتال منتقل کر دیا۔اور زخمیوں کو علاج کے لئے آدتیہ اسپتال پہنچایا گیا۔دیگر طلباء کی حالت نازک ہے۔اس حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا اس کے خلاف اپل پولیس اسٹیشن میں راچکونڈا پولیس کمشنریٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔اپل پولیس اس واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے۔