Thursday, April 24, 2025
Homesliderحیدرآبادی 13 سالہ لڑکی سنتوشینی کا عالمی ریکارڈ

حیدرآبادی 13 سالہ لڑکی سنتوشینی کا عالمی ریکارڈ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: عمر کے 12 اور 13 سال میں اکثر لڑکیاں گڑیوں سے کھیلتی ہیں لیکن ہمارے اطراف کچھ ایسے بچے بھی ہوتے ہیں جو اس عمر میں کئی ایک عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام  کرچکے ہوتے ہیں جبکہ تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد تو ریکارڈزکےلئے عالمی شہرت رکھتا ہے کیونکہ یہاں سے کئی افراد نے کرکٹ، ٹینس ،بیڈمینٹن ، کراٹے اور کوئیز کے مقابلوں میں عالمی شہرت حاصل کی ہے اور فہرست میں ایک اور نام گانا سنتوشینی ریڈی  کا بھی اضافہ ہوا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کا ریکارڈ توڑنا اکثر کراٹے چمپئنز  کی کامیابی کی فہرست میں شامل ایک باب ہوتا ہے  لیکن 84 سکنڈز ​​میں 84 سیرامک ​​ٹائلیں توڑنا آسان نہیں ہوتا اور  کم از کم 13 سالہ لڑکی کے لئے  تو یہ ناممکنات میں سے ایک ہے ۔ گانا سنتوشینی ریڈی نے 2 جون کو تلنگانہ کے یوم تاسیس کے 84 ویں مہینے کے موقع پر 84 سیکنڈ میں 84 ٹائلیز توڑنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔عالمی ریکارڈ بنانے کے بعد حیدرآبادی چمپئین  نے کہا ہے کہ میں نے تلنگانہ کی تشکیل کے 84 ویں مہینے کے موقع پر 84 سیکنڈ میں 84 ٹائلیں توڑ دیں ہیں جوکہ ایک نیا ریکارڈ ہے ۔ میں نے  اس کارنامہ کےلئے 5-6 ماہ تک پریکٹس کی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ  سال 2019 میں 5 ویں تلنگانہ فاؤنڈیشن ڈے پر سنتوشینی ریڈی اور ان کی بہن دونوں کو ان کی کارکردگی کے لئے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ کراٹے میں بلیک بیلٹ کی حامل  سنتوشینی بھی ٹائلیں توڑ کر گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں داخل ہوئی ہے۔

 سنتوشینی کے پاس اپنے نام کے بہت سے ریکارڈ ہیں ، جس میں چند  عالمی ریکارڈ بھی شامل ہے – 39 منٹ میں 3،315 بار اپنا رخ ایک طرف سے دوسری طرف موڑ دیتا ہے۔ اس کے علاوہ  جب وہ محض چھ سال کی تھیں ، تو انہیں رقص ، یوگا اور کراٹے میں بالا سوریا ایوارڈبھی حاصل کیا ہے ۔ سنتوشینی کے والد ڈاکٹر جی ایس گوپال ریڈی ، اس کے استاد ہیں۔ وہ شہر میں کراٹے اکیڈمی بھی چلاتے ہیں۔ سنتوشینی کی خواہش ہے کہ کھیل میں اپنا نام روشن کرے  اور بین الاقوامی چیمپئن شپ جیتیں اور اس ہونہار کراٹیکاز سے یہ امیدیں وابستہ ہوچکی ہیں کہ وہ مستقبل قریب میں مزید ریکارڈز اپنے نام کرلے گی ۔