حیدرآباد ۔ شہر حیدرآباد میں ان دنوں گزشتہ کئی دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری تھا جبکہ عید کے ایام کے دوران بارش کا سسلہ تھما ضرور ہے لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے شہر حیدرآباد میں وبائی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں اور اس میں خواتین کے متاثر ہونے کی شکایت زیادہ ہیں ۔ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ شہر حیدرآباد میں مانسون کی وجہ سے وبائی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں اور خاص کر کے وبائی بخار کے علاوہ سانس لینے میں تکلیف اور کھانسی وغیرہ کی شکایات زیادہ دیکھی جارہی ہیں اور دوا خانوں سے جو عوام رجوع ہو رہے ہیں ان میں 60 فیصد خواتین ہی شامل ہیں۔
چیسٹ ہاسپٹل کے ڈاکٹر کرن گراندھی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کہ ان دنوں حیدرآباد میں وبائی امراض کی شکایت زیادہ دیکھی جارہی ہے جس میں خاص کر عوام کو خشک کھانسی ، بخار اور عمل تنفس کی شکایت بہت ہیں اور اس کی شدت بھی وبائی مرض کی نوعیت پر ہے کیونکہ مرض جتنا شدت کا ہورہا ہے اتنی شدت کی یہ تکالیف ہورہی ہیں اور ان میں خاص کر خواتین کی تعداد زیادہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کے عوام میں کھانسی کی شکایت سب سے زیادہ ہے لہذا عوام کو مشورہ دیا جارہا ہے کہ وہ جب باہر جائیں تو اپنی ناک اور منہ کو ڈھانپ لیں اور کھانسی کی شکایت پر فورا ڈاکٹر سے رجوع ہو جائیں تاکہ ابتدائی مرحلے میں ہی علاج کیا جاسکے اور مرض پر جلد قابو پایا جاسکے۔