Tuesday, April 22, 2025
Homeاقتصادیاتدبئی ایرپورٹ پر مسافروں کی تعداد میں ریکارڈ کمی

دبئی ایرپورٹ پر مسافروں کی تعداد میں ریکارڈ کمی

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی ۔ دبئی ایئرپورٹ کاشمار دنیا کے مصروف ترین ایرپورٹس  میں ہوتاہے۔ دنیا بھر کے ممالک کے مسافروں کی آمدو رفت رہتی ہے۔دبئی ایئرپورٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسافروں کی تعدادمیں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔2019 میں دبئی ایئرپورٹ سے 86.4 ملین افراد نے سفر کیا۔ 2018 کے مقابلے میں مسافروں کی تعداد 3.1 فیصد کم ہوئی ہے۔

ایگزیکٹیو چیئرمین پال گریوٹ نے کہا ہے مسافروں کی تعداد میں کمی کے کئی اسباب ہیں۔ ان میں ہیلی پیڈ کی عارضی بندش، انڈین جیٹ ایئر ویزکا حادثہ اور بوئنگ 737 میکس طیاروں کی پرواز پر پابندی قابل ذکر ہیں۔پال گریوٹ کے مطابق دبئی ایرپورٹ ممکنہ طور پر 32.2ملین مسافروں سے محروم ہوا ہے۔2018 کے دوران مسافروں کی آمد ورفت بھی مایوس کن رہی۔ توقع یہ تھی کہ تعداد میں 10فیصدکا اضافہ ہوگا تاہم ایک فیصد دیکھنے میں آیا جو پندرہ برس میں انتہائی کم ہے۔2019 کے دوران دبئی ایرپورٹ سے طیاروں کے ٹیک آف اور لینڈنگ میں 8.6 فیصد کمی ہوئی ہے۔

اس کے بعد 2019 کی آخری سہ ماہی میں مسافروں کی آمد میں 1.3فیصد اضافہ ہوا ہے۔ان کی تعداد 21.9 ملین تک پہنچ گئی۔ ایرپورٹ پر پورے سال ہرماہ 7.2ملین افراد آتے ہیں۔خیال کیاجارہا ہے کہ 2020 کی پہلی سہ ماہی میں مسافروں کی تعداد میں کمی ہوگی۔ چین میں کرونا وائرس پھیلنے سے سفری پابندیاں لگ رہی ہیں۔ دنیا کی طاقتور ترین اقتصادی ریاست آنے جانے والوں کی تعداد گھٹ رہی ہے۔ اس سے دبئی ایرپورٹ بھی متاثر ہوگا۔