حیدرآباد: ریدرگام میں بائیو ڈائیویورسٹی فلائی اوور پر ہونے والے حادثات سے سبق حاصل کرتے ہوئے سائبر آباد پولیس نے روزانہ رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک درگم چیرو میں نئے افتتاحی کیبل اسٹیل پل پر گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ جمعہ کی رات سے پیر کی صبح تک ہفتہ کے آخری ایام کے دوران فلائی اوور پر صرف پیدل چلنے والوں کی اجازت دینے کے فیصلے کے علاوہ عائد ہونے والی پابندیاں ہیں ۔
سائبر آباد پولیس نے بریج کے احاطے میں سیکیورٹی اور پارکنگ کے انتظامات سے متعلق اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس منعقد کیا ۔ پل پر آنے والوں کی تعداد میں روزانہ اضافہ ہوتا جارہا ہے اوران کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس نے پابندی کا فیصلہ لیا ہے ۔
سائبر آباد پولیس کمشنر وی سی سججنر نے کہا ہے کہ چونکہ جوبلی ہلز روڈ نمبر 45 اور آئی ٹی سی کوہ نورسے پل کے دونوں طرف سے عوام کی اکثریت بریج پر آرہی ہے لہذا سائبر آباد اور حیدرآباد ٹریفک پولیس نے جی ایچ ایم سی اور ٹی ایس آئی آئی سی کے تعاون سے دونوں طرف سے پارکنگ کے متعدد علاقوں کی نشاندہی کی ہے ۔
سججنر نے متعلقہ عہدیداروں کو ہجوم کو قابو کرنے کے مناسب طریقہ کار اور حفاظتی انتظامات کی بھی ہدایت دی ہے ۔
پل پر پہلے ہی سی سی ٹی وی کیمرے اور پی اے سسٹم لگائے جاچکے ہیں۔ ٹریفک حکام نے نوٹ کیا کہ لوگ بغیر کسی گاڑیاں کی نقل و حرکت کی پرواہ کیے بغیر اس پل پر بڑی تعداد میں جمع ہو رہے ہیں اور سلیفی کا شوق پورا کررہے ہیں ۔ اس سے دونوں کو خطرہ لاحق ہے۔ ہم لوگوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث ہوتے وقت محتاط رہیں۔