Sunday, June 8, 2025
Homesliderدریائے یمنا کو اتنا گندہ ہونے میں 70 سال لگے تو 2...

دریائے یمنا کو اتنا گندہ ہونے میں 70 سال لگے تو 2 پھر دن میں صفائی کیسے ممکن

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کی آلودگی اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے جس پر سپریم کورٹ نے دہلی حکومت کی سرزنش کرنے کے علاوہ فضائی آلودگی کے ضمن میں ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔سپریم کورٹ کے سخت موقف کو دیکھتے ہوئے حکومت نے دہلی میں مکمل لاک ڈاؤن بھی نافذ کرنے ذہن بنالیا ہے لیکن آج چیف منسٹر دہلی اروند کیجریوال کا ایک ٹوئٹ کافی وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے 70 سال میں ہوئی گندگی کو 2 دن میں ختم نہ ہونے کی بات کہی ہے ۔

کیجریوال نے ٹوئٹ کیا کہ دریائے یمنا کو اتنا گندہ ہونے میں 70 سال لگے ہیں،اسے 2 دن میں صاف نہیں کیا جا سکتا۔ میں نے دہلی کے ان انتخابات میں لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ اگلے انتخابات تک اسے صاف کر دیا جائے گا۔ ہم نے جنگی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے۔ ہمارے پاس اس پر 6 ایکشن پوائنٹس ہیں، میں ذاتی طور پر اس کی نگرانی کر رہا ہوں۔دہلی کے چیف منسٹر کیجریوال نے مزید کہاکہ پہلے ایکشن پلان میں ہم جنگی بنیادوں پر گٹر کی صفائی پر کام کر رہے ہیں۔

 سب سے پہلےنئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس بنائے جا رہے ہیں۔ دوسرا مرحلے میں  موجودہ پلانٹس کی صلاحیت کو بڑھایا جا رہا ہے، تیسرے مرحلے میں  پرانے ٹریٹمنٹ پلانٹس کی ٹکنالوجی کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔ جھگی جھوپڑی کے جھرمٹ کا فضلہ جو دریاؤں میں جاتا ہے اب گٹروں میں ضم ہو جائے گا۔5 ویں مرحلے میں کچھ علاقوں میں لوگوں نے سیور کنکشن نہیں لیے ہیں، ہم نے ایسے علاقوں میں سیور کنکشن برائے نام چارجز پر لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔6 ویں مرحلے میں نکاسی آب، گٹروں کی بحالی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے دیوالی کے بعد سے دہلی کا حالت خراب ہے ۔فضائی آلودگی کا یہ عالم ہے کہ اہم راستوں پرکہر کی وجہ سے درجنوں گاڑیوں میں تصادم ہوا ہے ۔