Sunday, June 8, 2025
Homesliderدلت نوجوان کو لات مارنے والا انسپکٹر معطل۔اے پی میں واقعہ

دلت نوجوان کو لات مارنے والا انسپکٹر معطل۔اے پی میں واقعہ

- Advertisement -
- Advertisement -

      سریکاکلم: اے پی کے پولیس سربراہ کے دفتر نے ایک سرکل انسپکٹر کو معطل کردیا جس نے جھگڑے پر پولیس سے رجوع ہونے والے دلت نوجوان کو لات ماری تھی۔یہ واقعہ اے پی کے ضلع سریکاکلم میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ٹکالی ٹاون کے رہنے والے رمیش اور دلت نوجوان جگن دونوں میں ہوئے جھگڑے کے بعد ایک دوسرے کے خلاف شکایت کے لئے کاسی بُگاپولیس اسٹیشن سے رجوع ہوئے تاہم سرکل انسپکٹروینوگوپال نے دلت نوجوان جگن کو اس کی ماں کے سامنے لات رسید کی۔اس واقعہ کا ویڈیو تیزی سے سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر وائرل ہوگیا جس کے بعد اے پی پولیس سربراہ کے دفتر نے اس کا سخت نوٹ لیتے ہوئے اس معاملہ کی جانچ کے احکام دیئے۔

ابتدائی جانچ کے بعدوشاکھاپٹنم کے ڈی آئی جی کالی داس رنگاراو نے وینوگوپال کی معطلی کے احکام جاری کئے۔اس واقعہ پر ریاست کی دلت تنظیموں اور انسانی حقوق کے گروپس نے ناراضگی کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ خاطی انسپکٹر کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ریاست کی اصل اپوزیشن تلگودیشم کے سربراہ این چندرابابو نائیڈو نے بھی اس واقعہ پر سکتہ کا اظہار کیا اور کہا کہ دلتوں کے خلاف مظالم کے واقعات میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔اسی دوران ان کے فرزند و تلگودیشم کے جنرل سکریٹری لوکیش نے بھی سلسلہ وار ٹوئیٹس میں کئی مثالیں دیں جن میں دلت نوجوانوں پر مظالم پیش آئے ہیں۔