Sunday, June 8, 2025
Homesliderدلتوں سے کئے گئے دیگر وعدوں کا کیا ہوا:بی جے پی

دلتوں سے کئے گئے دیگر وعدوں کا کیا ہوا:بی جے پی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔تلنگانہ بی جے پی نے واضح کیا کہ وہ دلت بندھو اسکیم کے خلاف نہیں ہے تاہم پارٹی نے اس اسکیم پر ریاست بھر میں عمل کرنے کامطالبہ کیا۔پارٹی کے ریاستی صدربنڈی سنجے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے سوال کیا کہ حضورآباداسمبلی حلقہ کا ضمنی انتخاب نہ ہونے پرکیا اس اسکیم کوریاست میں نافذ کیاجاتا؟

انہوں نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کی جانب سے دلتوں سے قبل ازیں کئے گئے وعدوں کا کیا ہوا؟انہوں نے کہاکہ حکومت نے بے روزگارنوجوانوں کو الاونس دینے کا وعدہ کیا تھا، اس وعدہ کو پورانہیں کیاگیا۔کے سی آر نے ہر گھرکو ایک ملازمت فراہم کرنے ،ہر دلت کو تین ایکڑ اراضی کی فراہمی،قرضہ جات کی معافی اور دیگر کئی وعدے کئے تھے ۔انہوں نے پوچھا کہ جب وعدوں پرعمل نہیں کیاجاسکتا تو پھر یہ وعدے کیوں کئے گئے تھے ؟چندرشیکھرراو نے دلت کو چیف منسٹر  بنانے کا بھی اعلان کیا تھا۔اس اعلان کا کیاہوا؟

انہوں نے کہاکہ حضورآباداسمبلی حلقہ کا ضمنی انتخاب اگر نہیں ہوتا تو کیا کے سی آر دلت بندھواسکیم کااعلان کرتے ؟واضح رہے کہ ریاست میں دلتوں کو اونچااٹھانے کے لئے چندرشیکھرراو نے اس اسکیم کا حضورآبادمیں آغاز کیا۔حکومت کاماننا ہے کہ یہ اسکیم ایک سماجی انقلاب ہے جس کے تحت دلت خاندانوں کوبااختیار بنانے کے لئے دس لاکھ روپے فی خاندان راست طورپررقم پہنچائی جائے گی تاکہ اس رقم کے ذریعہ وہ تجارت کرسکیں اور ان میں کا روباری صلاحیت پیدا ہو۔

 دلتوں کو بااختیار بنانے کے اس اسکیم کا اعلان اسی سال کے اوائل میں ریاستی بجٹ کے موقع پرکیا گیا تھا۔ اس رقم کی منتقلی میں کسی بھی قسم کی ضمانت کی ضرورت نہیں ہوگی اور یہ کسی بینک گیارنٹی کے بغیر جاری کی جائے گی۔ ابتدائی طور پر اس اسکیم کے تحت 1200 کروڑ روپے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔