Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگدنیا میں 1.3 ارب افراد "خط غربت سے نیچے" ہیں: اقوام متحدہ

دنیا میں 1.3 ارب افراد “خط غربت سے نیچے” ہیں: اقوام متحدہ

نصف تعداد بچوں کی ہے۔ بھارت میں 27.1 کروڑ لوگوں کو خط غربت سے اوپر لایا گیا۔

اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں خط غربت سے نیچے زندگی گذارنے والوں 1.3 ارب افراد میں نصف تعداد بچوں کی ہے۔یہ بات اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اورOxford Poverty and Human Development کی جانب سے جمعرات کے روز جاری ہونے والے Multidimentional Poverty Indexمیں بتائی گئی۔رپورٹ کے مطابق 104 ممالک میں 1.3 ارب ایسے افراد ہیں جن کی درجہ بندی خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ان میں 18 برس سے کم عمر کے 66.2 کروڑ کم سن بچّے شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خط غربت سے نیچے زندگی گذارنے والے افراد کی اکثریت یعنی1.1 ارب افراد دیہی علاقوں میں رہتے ہیں۔ دیہی علاقوں میں غربت کی شرح شہری علاقوں کے مقابلہ میں چار گْنا زیادہ ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے غریب افراد میں سے 83% صحرائے اعظم کے جنوب میں افریقہ کے علاقہ اور جنوبی ایشیا میں رہتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بعض ممالک میں حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے ذریعہ غربت کے خاتمہ کے سلسلہ میں مثبت نتائج کو یقینی بنایا گیا ہے۔ مثلاً بھارت میں اس نوعیت کے منصوبوں کے باعث 2005ء سے 2016ء کے درمیان 27.1 کروڑ افراد غربت کے دائرے سے باہر آئے۔رپورٹ میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ڈائریکٹر اچم اسٹائنرکا کہنا ہے کہ اگرچہ غربت کی شرح بالخصوص بچوں میں انتہائی بلند ہے، اس کے باوجود غربت کے خاتمہ کے لیے پیش رفت ممکن ہے۔اقوام متحدہ ہر ایسے شخص کو غربت کے دائرہ میں شمار کرتی ہے جس کی یومیہ آمدنی 1.9 ڈالر سے زیادہ نہ ہو۔غربت کے خاتمہ میں بھارت کی پیشرفت انتہائی اہم ہے۔ جنوب ایشیائی ممالک میں صرف مالدیپ ہی شرح کے اعتبار سے ہندستان سے آگے ہے۔ 2005 سے قبلبھارت میں خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کی شرح 54.7 فیصد تھی جو اب گھٹ کر 27.5 فیصد ہوگئی ہے۔ اس طرح خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کی تعداد جنوب ایشیائی ممالک میں صرف مالدیپ میں ہی ہندستان سے کم ہے اور یہ فرق بھی صرف 1.9 فیصد کا ہی ہے۔ یہ شرح نیپال میں 35.4 فیصد، بنگلہ دیش میں 41.1 فیصد اور پاکستان میں 434.9 فیصد ہے۔