حیدرآباد :ہفتہ کے روز،ایل سی سی کنونشن سنٹر شمس آباد میں، دو روزہ انڈین حج اور عمرہ ایکسپو 2019کا وزیر داخلہ ریاست تلنگانہ محمد محمود علی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔اس افتتاحی تقریب میں وقف بورڈ کے چئیر مین محمد سلیم اور حج کمیٹی کے چئیرمین محمد مسیح اللہ خان بھی موجود تھے۔اس پروگرام میں 20قومی اور 25بین الاقوامی نمائش کنند گان حصہ لے رہے ہیں۔عمر سراج اکبر،ہشام سراج عمر اکبر،خلیجی ممالک کے نمایاں نمائش کنندگان میں شامل تھے۔
تقریب کا اہتمام ہائی ٹیک ایونٹس کی جانب سے سے منعقد کیا جارہا ہے۔ایکسپو کے دوران متعدد معاہدوں کو بھی شامل کیا جائے گا اور اس میں اسٹیک ہولڈرز کے مابین مزید ہم آہنگی کا فیصلہ کیا گیا،اس تقریب میں مہمان صنعتی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔