Monday, April 21, 2025
Homesliderدواخانوں میں اردو سائن بورڈ لگانے کا حکم دینا والا عہدیدار معطل

دواخانوں میں اردو سائن بورڈ لگانے کا حکم دینا والا عہدیدار معطل

- Advertisement -
- Advertisement -

لکھنؤ۔ اترپردیش حکومت نے جوائنٹ ڈائریکٹر (صحت) کو معطل کر دیا ہے، جنہوں نے ایک حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں تمام چیف میڈیکل آفیسرز (سی ایم اوز) کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ریاست میں تمام صحت کی سہولیات پر سائن بورڈز/ نام کی تختیاں اردو میں بھی لکھی جائیں۔محکمہ صحت کے ایک سینئر افسر نے تصدیق کی کہ جوائنٹ ڈائریکٹر (صحت) تبسم خان کو ڈیوٹی میں غفلت برتنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے۔

سرکاری آرڈر جاری کرنے کے طریقہ کار پر اس کی طرف سے عمل نہیں کیا گیا۔ سرکاری دواخانوں میں سائن بورڈز اور نام کی تختیاں اردو میں لکھنے کو یقینی بنانے کے لیے سی ایم اوز کو ہدایت دینے والا حکم بھی اس نے سینئر افسران کو بتائے بغیر جاری کیا۔ انہوں نے کہا۔یکم  ستمبر کو جاری کردہ حکم میں، خان نے کہا کہ اناؤ کے ایک ایک شخص محمد ہارون نے شکایت کی تھی کہ بہت سے سرکاری محکمے اردو ریاست کی دوسری سرکاری زبان ہونے کے باوجود اردو کو چھوڑرہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا تمام سی ایم اوزکو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ تمام دواخانوں، پرائمری اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹرزکو اردو میں سائن بورڈز پر معلومات رکھنے کے لیے جاری کردہ حکم کی تعمیل کو یقینی بنائیں۔

یاد رہے کہ ریاست اتر پردیش میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے تاہم اس پر مکمل طور سے عمل آوری نہیں ہو پا رہی ہے۔ کئی محکمہ میں سائن بورڈ پر اردو نظر نہیں آتی تو عہدیداروں کے دفتر کے باہر نام پلیٹ بھی اردو میں نہیں لکھے جاتے۔ محکمہ میں اردو زبان میں خط و خطابت کا معاملہ تو بہت دور کی بات ہے اس دوران  محکمہ صحت نے ریاست کی سبھی پرائمری طبی مراکز کو سرکلر جاری کرتے ہوئے دواخانوں کے نام، ڈاکٹرز کے نام اور ملازمین کے نام کا پلیٹ اردو میں لکھنے کی ہدایت جاری کی تھی  جس کے بعد اہل اردو میں خوشی کی لہر دوڑی تھی لیکن اب عہدیدار کو معطل کرنے کے بعد اس واقعہ نے نیا موڑ اختیار کرلیا ہے ۔