Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگراجستھان میں دسہرہ کے جلوس پر پتھراؤ،کرفیو نافذ،انٹر نیٹ خدمات معطل

راجستھان میں دسہرہ کے جلوس پر پتھراؤ،کرفیو نافذ،انٹر نیٹ خدمات معطل

- Advertisement -
- Advertisement -

جئے پور: راجستھان کے ضلع ٹونک کے ملپورہ قصبے میں دسہرہ کے جلوس پر پتھراؤ کا ایک نا خوشگوار واقعہ پیش آیا۔جس سے اس علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ چہارشنبہ کی صبح ساڑھے چار بجے سخت سیکیوریٹی کے درمیان راون کا پتلا جلایاگیا۔اس موقع پرنکالے گئے جلوس میں ایک فرقہ کے لوگوں کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا،وہ لوگ راون کا پتلا جلانے نہیں دے رہے تھے،جس کے بعد شدید جھڑپ ہوئی اور پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس نے کہا کہ انتظامیہ نے صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی،اور کشیدہ ماحول کے پیش نظر انٹر نیٹ خدمات معطل کردی اور آدھی رات سے کرفیو نافذ کر دیاگیا۔

ضلع ٹونک کے ڈسٹرکٹ کلکٹر کے کے شرما اور سپرنٹندنٹ پولیس (ایس پی) آدرش سدھو کے ساتھ پولیس کی بھاری جمعیت بھی موجود تھی۔ملپورہ کے ایس ایچ او دلپت سنگھ نے بتایا کہ چند شر پسندوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔فی الحال،صورتحال قابو میں ہے۔