Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگراجستھان میں والد نے اپنی بیٹی کو زنجیروں میں جکڑ کر رکھا...

راجستھان میں والد نے اپنی بیٹی کو زنجیروں میں جکڑ کر رکھا اور زیادتی کی

- Advertisement -
- Advertisement -

جئے پور: ایک حیران کن واقعہ میں،راجستھان کے ضلع جالور میں ایک 17سالہ بچی کواس کے والد نے گھر کے اندر زنجیروں میں جکڑے رکھا اور کئی بار اس کی اس کے ساتھ زیادتی کی۔اپنے بیان میں نابالغ نے اپنے والد پر الزام لگایا ہے کہ اس نے اس لڑ کی کے ہاتھوں اور پیروں کو بھاری زنجیروں سے باندھ ے رکھا اور اس کے بعد کئی بار اس کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس عہدیداروں کے مطابق،لڑکی کسی طرح گھر سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی اور لڑ کی کے ماموں نے پولیس میں اس کی شکایت درج کر وائی۔لڑکی نے تمام داستان سنائی۔لڑ کی کے چچا نے بتایا کہ متاثرہ کی والدہ نے روزانہ ہونے والے جھگڑے سے تنگ آکر سات سال قبل گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی،اور دوسری شادی کر لی تھی۔جس کے بعد متاثرہ لڑ کی اپنے والد کے ساتھ ہی رہ رہی تھی۔

جمعہ کے دن،متاثرہ لڑ کی کو اپنے والد کے چنگل سے فرار ہونے کا موقع ملا اور وہ اپنے پیروں میں بندھی زنجیروں کے ساتھ اپنے ماموں کے کھیتوں تک پہنچی۔لڑ کی بتایا کہ اس کے والد نے خاندان کی ایک عورت کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھے تھے اور ان دونوں کو اس نے ایک ساتھ دیکھ لیا تھا۔جس کے بعد،والد نے اسے زنجیروں میں جکڑ کر گھر میں قید کر دیا۔اور اس کے ساتھ زیادتی کی۔

گر دھر سنگھ اسٹیشن ہاؤز آفیسر (ایس ایچ او) نے بتایا کہ پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔اور متاثرہ لڑ کی کو طبی معائنہ کرایا جائے گا۔