- Advertisement -
- Advertisement -
تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگذارصدر کے تارک راما راو نے ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ راجنا سرسلہ ضلع میں ڈبل بیڈ روم مکانات غریبوں کے لئے تیار ہیں۔
برسراقتدار جماعت ٹی آرایس نے اس کو ٹوئیٹ کیا تھاجسے تارک راما راو نے ری ٹوئیٹ کیا۔کے تارک راما راو جو وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی اور وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے فرزند ہیں،نے کہا کہ ضلع کے تنگیلا زون میں 1320ڈبل بیڈروم مکانات کا کامپلکس افتتاح کیلئے تیار ہے۔واضح رہے کہ سماج کے غریبوں کو گھر کی سہولت پہنچانے کے لئے اس اسکیم کی شروعات کی گئی تھی جو ایک باوقار اسکیم ہے۔