Tuesday, April 22, 2025
Homeٹرینڈنگراجیہ سبھا میں چٹ فنڈز (ترمیمی) بل،2019پیش کیاگیا

راجیہ سبھا میں چٹ فنڈز (ترمیمی) بل،2019پیش کیاگیا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: وزیر مملکت برائے خزانہ انوراگ سنگھ ٹھاکر نے،چھوٹے سرمایا کاروں کے مفادات کے تحفظ اور چٹ فنڈ ز کی کارروائیوں میں شفافیت لانے کے مقصد سے منگل کے روز راجیہ سبھا میں چٹ فنڈز (ترمیمی) بل،2019پیش کیا۔اس بل کو پیش کرتے ہوئے،وزیر موصوف نے کہا کہ یہ چٹ فنڈز کو زیادہ صارف دوست،شفاف بنانے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔

ٹھاکر نے کہا،ہم چھوٹے سرمایا کاروں کے مفادات کے تحفظ کے لئے ایک بل لائے ہیں،اس بل میں چٹ فنڈایکٹ 1982 میں ترمیم کی کوشش کی گئی ہے۔چٹ فنڈز کم آمدنی والے گروہوں کے لوگوں میں مقبول ہیں،کیونکہ یہ ان کے تحفظ کے لئے ایک ٹول مہیا کرتا ہے اور ضرورت پڑنے پرپیسہ بھی لیتے ہیں۔

بینکوں اور دیگر اداروں کے ساتھ چٹ فنڈز نے مالی شمولیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔یہ رقم اور سرمایہ کاری کی راہ میں آسان رسائی فراہم کرتا ہے۔اس بل پراپنے ابتدائی بیان میں،وزیر نے کہا کہ اگر رجسٹرڈ ہوا تو چٹ فنڈ ز قانونی ہیں۔

چٹ فنڈز (ترمیمی) بل 2019میں چٹ فنڈز کے لئے مالیاتی حدود میں تین گنا اضافہ کرنے کی تجویز ہے اور فنڈ کا انتطام کرنے والے شخص کے لئے کمیشن کو اب پانچ فیصدسے بڑھا کر سات فیصد کر دیا جائے گا۔اس کے مطابق،افراد کے لئے موجودہ حد 1لاکھ سے بڑھا کر3لاکھ روپئے کردی گئی ہے۔فرموں کے لئے اس وقت حد 6لاکھ سے 18لاکھ ہوگی۔