Sunday, June 8, 2025
Homesliderراجیہ سبھا میں ہنگامہ جاری ، کارروائی پھر ملتوی

راجیہ سبھا میں ہنگامہ جاری ، کارروائی پھر ملتوی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ راجیہ سبھا کا اجلاس جمعہ کو ایک بار کے ملتوی ہوا جیسا کہ  مختلف مسائل پر حکمراں اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کے ہنگامہ آرائی کے بعد دن بھر کے لیے ملتوی کردیا گیا۔ہنگامہ آرائی کے باعث ایوان بالا میں آج بھی وقفہ صفر اور نہ ہی وقفہ سوالات چل سکا۔پہلے التوا کے بعد جیسے ہی دوپہر 12 بجے ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو مختلف اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے اسپیکر کے قریب آکر ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ ساتھ ہی حکمراں جماعت کے ارکان بھی اپنی جگہ کھڑے ہو کر نعرے بازی کر رہے تھے۔

لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر کی جانب سے صدر کو راشٹریہ پتنی  کہے جانے کے معاملے پر حکمراں پارٹی کے ارکان نے کانگریس صدر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب اپوزیشن ارکان اپنے کچھ ساتھیوں کی معطلی، گجرات میں جعلی شراب سے متعدد افراد کی ہلاکت، مہنگائی اور دیگر مسائل پر فوری بحث کا مطالبہ کر رہے تھے۔سسمیت پاترا نے بار بار مشتعل ارکان سے درخواست کی کہ وہ اپنے مقامات پر واپس جائیں اور وقفہ سوالات کو جاری رہنے دیں۔انہوں نے کہا کہ وقفہ سوالات میں بہت سے اہم سوالات ہیں جو عوام کے لیے مفید ہیں۔ انہوں نے کئی بار ارکان سے کہا کہ وہ وقفہ سوالات میں خلل نہ ڈالیں اور اپنی جگہوں پر واپس آجائیں تاکہ ایوان میں کام کاج چل سکے۔
متعدد درخواستوں کے بعد بھی جب ارکان ہنگامہ آرائی سے باز نہ ہوئے تو انہوں نے ایوان کی کارروائی پانچ منٹ میں دن بھر کے لیے ملتوی کر دی۔اس سے قبل ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے کچھ دیر بعد اسے دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔جب کارروائی  شروع ہوئی تو ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے ضروری دستاویزات ایوان کی میز پر رکھے۔ اس کے بعد انہوں نے ایوان کو بتایا کہ رول 267 کے تحت کچھ موضوعات پر بحث کے لیے نوٹس موصول ہوئے ہیں اور کارروائی ملتوی کر دی گئی ہے۔