حیدرآباد ۔ ہندوستانی سوپر اسٹار پربھاس اور پوجا ہیگڑے اسٹارر ہدایت کار رادھا کرشن کمار کی فلم رادھے شیام آخرکار سینما گھروں کی زینت بن گئی۔ فلم کو ابتدائی دن شائقین کی جانب سے اچھا رد عمل ملے ہیں۔ فلم کو خاص طور پر تلگو ریاستوں میں زبردست پسند کیا جارہا ہے ۔تاہم، ہندی سنیما گھروں میں فلم کی توقع کے مطابق سست آغاز دیکھا گیا ہے۔حالانکہ امید کی جارہی تھی پشپا کی شاندار کامیابی کے بعد پربھاس کی اس فلم کو بھی شاندار آغازملے گا لیکن پہلے دن بالی ووڈ دنیا میں اسے سست آغاز ملا ہے ۔
پربھاس اور پوجا ہیگڈے کی رادھے شیام کے علاوہ تامل سوپر اسٹار سوریا شیوکمار کی فلم ای ٹی (ایتھرکم تھوندھاون) بھی ریلیز ہوئی۔ فلم کو شائقین کی جانب سے ملے جلے تاثرات ملے ہیں۔ جس کا اثر فلم کے بزنس پر دیکھا جا سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوریا کی فلم کو پہلے دن تامل ناظرین کی جانب سے متوقع ردعمل نہیں ملا۔
شروتی ہاسن نے فیس میں اضافہ کردیا
خبر ہے کہ فلم اسٹار شروتی ہاسن جلد ہی ٹالی ووڈ سوپر اسٹار چرنجیوی کی 154ویں فلم میں نظر آئیں گی۔ رپورٹس پر یقین کیا جائے تو اداکارہ نے فلم کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔ اس کے لیے اداکارہ نے اپنی فیس بھی بڑھا دی ہے۔ سنا ہے کہ فلم اسٹار نے چرنجیوی کی فلم کے لیے پورے 2 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔ جس کے لیے بنانے والوں نے رضامندی دے دی ہے۔
جنوبی فلموں کی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے گزشتہ رات ممبئی میں منعقدہ کریٹکس چوائس ایوارڈز میں شرکت کی۔ اس دوران اداکارہ نے گہرے گلے کا سبز گاؤن پہنا، جس سے بولڈنیس کا لیول بڑھ گیا۔ یہ دیکھنے کے بعد سب کی نظریں فلمسٹار پر ٹکی رہیں۔ اداکارہ کے اس روپ کا دن بھر چرچا رہا۔تاہم کئی شائقین نے ان کے لباس پر تنقید بھی کی ہے ۔