نئی دہلی: کرافیل معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے مودی حکومت کو کلین چیٹ دئے جانے کے بعد کانگریس نے جمعرات کو بی جے پی کو تنقید کا نشانہبناتے ہو ئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی رافیل فیصلے کا صحیح طور پر مطالعہ کئے بغیر ہی جشن منا رہی ہے اورمزید کہا کہ اپنے فیصلے کے ذریعے سپریم کورٹ نے ایجنسیوں کے ذریعے لڑاکا جیٹ رافیل سودے کی ”تفتیش کے دروازے کھول دئے ہیں“۔
انہوں نے کہا ”بی جے پی کو فیصلے کا مطالعہ کئے بغیر ہی جشن منانے کی عادت ہے۔ کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرکے والا نے کہا کہ رافیل کیس میں سپریم کورٓٹ نے آج ایجنسیوں کے ذریعہ تحقیقات کے دروازے کھولے،کیونکہ اس نے یہ تسلیم کیاہے کہ جیٹ طیاروں کی فزیبلیٹی،تکنیکی وضاحتیں اور قیمتوں کے معاملات آرٹیکل 32کے تحت اسکے دائرہ کار میں نہیں آتے ہیں۔
کانگریس نے الزام عائد کیا کہ،بی جے پی اور اس کے وزراء ایک بار پھر رافیل فیصلے پر ”قوم کو گمراہ کر رہے ہیں“اور کہا کہ سپریم کورٹ نے اب رافیل کی مجرمانہ تحقیقات کادروازہ کھول دیاہے۔سرجے والا نے کہا کہ کانگریس کے رافیل پر کئے گئے 9سوالوں کا حکومت نے آج تک جواب نہیں دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی خوشی منانے کے بجائے،اس کی جان چ کر وائے۔اور رافیل سودے کے معاملے کی سی بی آئی کو،بغیر کسی سیاسی دباؤ کے تحقیقات کی اجازت دی جانی چاہئے۔
واضح ہو کہ سپریم کورٹ نے رافیل لراکا جیٹ طیارہ سودے کے معاملے میں نریندر مودی حکومت کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نظر ثانی کی درخواستیں سماعت کے اہل نہیں ہیں۔عدالت نے اپنے 14دسمبر 2018کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی درخواستوں کو مسترد کر دیا۔