Sunday, June 8, 2025
Homesliderرام مندر کے چندے میں بدعنوانی کی سپریم کورٹ سے تحقیقات کا...

رام مندر کے چندے میں بدعنوانی کی سپریم کورٹ سے تحقیقات کا مطالبہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔کانگریس نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے چندے کی رقم میں بدعنوانی کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے رام سے غداری قرار دیا اور کہا کہ اس معاملے کی سپریم کورٹ کی نگرانی تفتیش کروائی جانی چاہیے ۔کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سرجے والا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ رام مندر کے نام پر اکٹھا چندے میں لوٹ کی خبریں ہر دن آ رہی ہیں اور اس میں انکشاف ہو رہا ہے کہ لاکھوں کی زمین رام مندر ٹرسٹ کو کروڑ میں فروخت کی جا رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تازہ معاملے میں اسال20 فروری کو محض20 لاکھ روپیے میں خریدی گئی زمین مندر تعمیر کے لیے20 مئی کو پانچ کروڑ روپیے میں فروخت کی جاتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ 79 دن میں ایودھیا میں اس سودے میں زمین کی قیمت تین لاکھ روپیے یومیہ کی شرح سے بڑھتی ہے ۔ قبل ازیں مزید ایک انکشاف ہوا ہے جس میں دوکروڑ روپیے کی زمین کچھ منٹوں میں 18.5 کروڑ روپیے میں فروخت کی جاتی ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ مرکز اور اترپردیش کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ رام کے نام سے کی گئی یہ لوٹ رام کے ساتھ غداری ہے اور مندر تعمیر کے لیے چندے کے پیسے میں کس قدر ہیرا پیھری ہوئی ہے اس کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں فوراً تفتیش کروائی جانی چاہیے ۔دریں انثاء راجستھان میں الور کے سابق رکن اسمبلی بنواری لال سنگھل نے وزیر محنت ٹیکا رام جولی کے رام مندر کی تعمیر کے لئے جمع کی گئی عوامی امدادی رقم میں بدعنوانی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ انہیں اس طرح کا بیان نہیں دینا چاہئے ۔

سنگھل نے کہا کہ جولی کے نام میں بھی رام لگا ہوا ہے ، ایسے میں انہیں ایسا بیان نہیں دینا چاہئے اور انہیں اپنا بیان واپس لینا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ رام جنم بھومی کی عوامی امدادی رقم میں بدعنوانی کا الزام لگانے سے پہلے انہیں سوچنا چاہئے کہ کیا انہوں نے ایک روپیہ بھی چندہ دیا ہے ۔ جنہوں نے کوئی تعاون نہیں کیا ان کا بدعنوانی یا دیگر الزام لگانا بے کار ہے ۔دوسری طرف سے جولی نے سنگھل کے بیان پر کہا کہ اب وہ بوجھی ہوئی لالٹین کی طرح ہیں اور ایسے بیان دیکر شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔