Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگرامناتھ کوئنداور نریندر مودی نے یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کومبارکباد...

رامناتھ کوئنداور نریندر مودی نے یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کومبارکباد پیش کی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی : آج پانچ ستمبر کو پورے ملک میں یوم اسا تذہ بڑے ہی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔یہ دن ہندوستان کے صدر،سرو پلی رادھا کرشنن کی یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے۔اور آج ان کی131واں یوم پیدائش ہے۔ یوم اساتذہ کے موقع پر اسکولوں میں مختلف پروگراموں اور رنگا رنگ تقاریب کا انعقاد کیا جا تا ہے۔

آج یوم اساتذہ کے موقع پر صدر جموریہ رام ناتھ کوئند،اور وزیر آعظم نریندر مودی نے ملک بھر کے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔صدر رام ناتھ کوئند نے ٹویٹ کر کے لکھا ”یوم اساتذہ کے دن مین ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن کو خراج پیش کرتا ہوں اور ملک کے تمام اساتذہ کومبارکباد دیتے ہوئے، نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔وہ ہمارے نوجوانوں کو اقدار اور نظریات کے ساتھ علم حاصل کرنے اور خواب دیکھنے کی تر غیب دیتے ہیں۔اور قوم کی تعمیر میں ان کا نمایاں حصہ ہے۔

وہیں وزیر آعظم نریندر مودی نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ”یوم اساتذہ کے موقع پر تمام اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد،ہندوستان نے ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن،جو ایک غیر معمولی استاد اور گرو تھے،ان کی یوم پیدائش پر انہیں خراج پیش کرتا ہوں۔