Sunday, June 8, 2025
Homesliderراہول کی ٹی20 درجہ بندی میں ترقی

راہول کی ٹی20 درجہ بندی میں ترقی

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی۔ ہندوستانی اوپنر کے ایل راہول چہارشنبہ کو جاری کردہ بیٹسمینوں کی تازہ ترین آئی سی سی مینز ٹی 20 آئی درجہ بندی میں انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک مقام کی ترقی کرتے ہوئے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ راہول 729 پوائنٹس کے ساتھ پہلے مقام پر پاکستانی کپتان بابر اعظم 805 نشانات، محمد رضوان 798 نشانات اور جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم 796 نشانات سے پیچھے ہیں۔ہندوستان کے سابق کپتان ویراٹ کوہلی اور نئے کپتان روہت شرما تازہ ترین درجہ بندی میں بالترتیب 10 ویں اور 11 ویں نمبر پر برقرار ہیں۔

دریں اثنا، بائیں ہاتھ کے اسپنر عقیل حسین اور فاسٹ بولر جیسن ہولڈر نے برج ٹاو ¿ن میں انگلینڈ کے خلاف پانچویں اورآخری ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کو سیریز میں 17 رنز سے شکست دینے میں مدد کرنے کے بعد بولروں کے لئے کیریئر کی بہترین درجہ بندی حاصل کر لی ہے۔ ٹاپ 10 میں کوئی بھی ہندوستانی بولر شامل نہیں ہے، بھونیشور کمار ایک مقام کے نقصان کے بعد اب 20 ویں نمبر پر ہیں۔ مردوں کی ہفتہ وار تازہ ترین درجہ بندی میں جس میں سیریز کے آخری تین میچوں کی کارکردگی پر غورکیا گیا ہے، حسین 30/4 کے اعداد وشمار کے بعد 15 درجے ترقی کرکے 18 ویں مقام پرآ گئے ہیں جس نے انہیں تین میچوں میں چھ وکٹیں حاصل کرنے میں مدد کی۔ آل راونڈر اور سابق کپتان ہولڈر جنہوں نے چار گیندوں میں چار وکٹیں حاصل کیں اور ان تینوں میچوں میں 5/27 کے میچ کے اعداد و شمار اور نو وکٹوں کے ساتھ مکمل کیا وہ 20 درجہ بندی کے نشانات کے بڑے فائدہ کے ساتھ 23 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے شیلڈن کوٹریل 10 مقامات کی ترقی کے بعد31 ویں نمبر پر آگئے ہیں ایک اورکیریبین بولر ہیں جو نئی درجہ بندی میں ترقی کی ہے جبکہ انگلینڈ کے اسپنر معین علی تین درجے ترقی پاکر 32 ویں نمبر پر آگئے ہیں اور لیام لیونگسٹن 33 درجے ترقی کے بعد 68 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ بیٹرس کی درجہ بندی میں نکولس پوران تین میچوں میں 70 کی اننگز سمیت 113 رنز بنانے کے بعد آٹھ درجے ترقی کے بعد 18 ویں نمبر پر ہیں، جبکہ برینڈن کنگ 25 درجے ترقی کرکے 58 ویں نمبر پر ہیں اور ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ 15 درجے ترقی کر کے 60 ویں نمبر پر ہیں۔

 ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے چوتھے میچ میں پلیئر آف دی میچ قرار پانے والے معین علی تین میچوں میں 73 رنز کے ساتھ 30 درجے ترقی کے ساتھ 67 ویں نمبر پرآگئے ہیں، جس میں انہوں نے دو وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔ نتیجے کے طور پر وہ آسٹریلیا کے گلین میکسویل اور سری لنکا کے وینندو ہاسرنگا کو پیچھے چھوڑ کر آل راونڈرز میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔