Sunday, June 8, 2025
Homesliderروٹ میں کبھی قائدانہ صلاحیتیں نہیں دیکھی :میک کولم

روٹ میں کبھی قائدانہ صلاحیتیں نہیں دیکھی :میک کولم

- Advertisement -
- Advertisement -

ایڈیلیڈ۔نیوزی لینڈ کے سابق  کپتان برینڈن میک کولم نے کہا ہے کہ جہاں کرکٹ برادری جو روٹ کے بارے میں بہت زیادہ بولتی ہے وہ ایک بہت اچھے لیڈر ہیں، لیکن انہوں نے انگلینڈ کے ٹسٹ کپتان میں یہ خوبی نہیں دیکھی۔ انگلینڈ کو برسبین کےگابا میں ایشز کے ابتدائی ٹسٹ میں نو وکٹوں سے ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا جہاں انگلش  کپتان نے بولروں کو اہم جوڑی جمی اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کو آرام دینے کا فیصلہ کیا، یہ دونوں آپس میں 1,100 سے زیادہ ٹسٹ وکٹیں لے چکے ہیں۔

میک کولم نے مزید کہا کہ میرے خیال میں جو روٹ ایک شاندار شخصیت  ہے، ایک شاندار کرکٹر ہے  لیکن جب ان کی بہت اچھے قائد کے طور پر بات کرتے ہیں میں نے واقعی ایسا نہیں دیکھا۔نیوزی لینڈ کے  40 سالہ میک کولم،جنہوں نے 100 سے زیادہ ٹسٹ کھیلے ہیں اور تقریباً 6,500 رنز اسکور کیا ہے،انہوں نے کہا کہ میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ روٹ جنہوں نے ایک کیلنڈر سال میں 1,544 کے ساتھ سب سے زیادہ ٹسٹ رنز کا انگلش ریکارڈ قائم کیا ہے  بیٹ کے ساتھ اس طرح کی شاندار کارکردگی کی باوجود وہ اپنی ٹیم کی  کامیاب قیادت کیوں نہیں کر پائے۔ گابا میں شکست اس سال انگلینڈ کی ساتویں شکست تھی اور اس نے تباہ کن پہلی اننگز جہاں وہ صرف 147 رنز بنا سکے تھے۔ اس سال انگلینڈ کو ہندوستان سے 1-3 سے سیریز میں شکست ہوئی تھی، جس کے بعد اسے نیوزی لینڈ کے خلاف  ہوم گراؤنڈ پر دو ٹسٹ میچوں کی سیریز میں  0-1 سے شکست ہوئی تھی۔ وہ گھر پر کھیلی جانے والی پانچ ٹسٹ میچوں کی سیریز میں ہندوستان سے 1-2 سے پیچھے ہیں جبکہ اس سیریز کے آخر میں کھیلا جانے والا آخری میچ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

 میک کولم نے کہا کہ انگلینڈ کے پاس دوسری اننگز میں امکانات تھے جب ڈیوڈ مالان اور روٹ بہتر طور پر بیٹنگ کر رہے تھے لیکن دونوں نے 80 کی رنز کے ہندسے  میں اپنی وکٹیں گنوا دیں۔انگلینڈ کے پاس مواقع تھے لیکن وہ واقعی اتنے مضبوط نہیں تھے۔ جب دباؤ آیا اور آسٹریلیا  کی حکمت عملی کے خلاف انگلینڈ کمزور  ہو گیا۔ کیلنڈر سال میں یہ ان کا ساتواں ٹسٹ ہے جس میں انہیں شکست ہوئی ہے جو کہ قابل ذکر ہے۔ ان کا اب تک کا سب سے ناقص ریکارڈ  آٹھ ٹسٹ ہارنا ہے اورشاید وہ ریکارڈ اب مزید خراب ہوگا، جبکہ ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اب تک کا بدترین ریکارڈ بنگلہ دیش کی طرف سے  بنا ہے جہاں ٹیم نے ایک سال میں 9 مقابلے گنوایں  ہیں ۔ انگلینڈ کے لیے یہ ایک بہت ہی خوفناک ٹسٹ سال رہا۔ میک کولم نےکہا کہ واقعی صرف ایک کھلاڑی ہے جو ان کے لیے رنز بنا رہا ہے اور وہ ہے کپتان جو روٹ۔ میک کولم نے کہا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ روٹ بعض اوقات، کھیل کوطویل  دیتا ہے۔میرے نزدیک وہ  کپتان کے طور پر صحیح وقت پر صحیح فیصلہ  کرنے کے قابل نہیں ہے۔