Wednesday, April 23, 2025
Homesliderروہت کو ہندوستان کی نائب کپتانی ،سڈنی ٹسٹ میں شرکت یقینی

روہت کو ہندوستان کی نائب کپتانی ،سڈنی ٹسٹ میں شرکت یقینی

- Advertisement -
- Advertisement -

میلبورن۔ بی سی سی آئی نے پوری طرح فٹ ہوئے اوپنر روہت شرما کو آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں 7 جنوری سے ہونے والے تیسرے ٹسٹ کے لئے لئے ہندوستانی ٹیم میں شامل کرنے کے ساتھ انہیں نائب کپتانی کی ذمہ داری بھی سونپی ہے ۔بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں روہت کو نہ صرف ٹیم میں شامل کرلیا بلکہ انہیں پہلیمرتبہ ٹسٹ ٹیم کی نائب کپتانی بھی سونپی گئی ہے ۔ روہت کو نائب کپتان بنانے کا واضح مطلب انہیںسڈنی میں تیسرے ٹسٹ میں اوپننگ کے لئے اتارا جائے گا اور اب تک دو ٹسٹ کی چار اننگز میں ناکام رہے اوپنر مینک اگروال کو الیون سے باہر جانا ہوگا۔

باقاعدہ کپتان ویراٹ کوہلی جنوری میں اپنے پہلے بچے کی ولادت کے سبب دسمبر میں ایڈیلیڈ میں پہلا ٹسٹ کھیلنے کے بعد ملک واپس آگئے تھے ۔ سیریز کے باقی تین ٹسٹ میچوں میں اجنکیا رہانے ہندوستان کی کپتانی سنبھال رہے ہیں۔ رہانے کی کپتانی میں ہندوستان نے باکسنگ ڈے ٹسٹ جیت کر سیریز میں1۔1 سے برابری حاصل کرلی ہے ۔روہت آئی پی ایل کے آخری مرحلے میں زخمی ہوئے تھے لیکن آخری لیگ میچ میں انہوں نے اپنی ٹیم میں واپسی کی تھی اور پھر پلے آف اور فائنل میں اپنی ٹیم ممبئی انڈینس کو جیت دلاکر پانچویں بار چمپئن بنایا تھا۔

آئی پی ایل ختم ہونے سے قبل آسٹریلیا دورے کے لئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا جس میں تینوں فارمیٹ میں روہت کو شامل نہیں کیا گیا تھا لیکن روہت کے آئی پی ایل کے آخر میں کھیلنے کے بعد ان کی فٹنیس اور ٹیم سے باہر کئے جانے کے سلسلے میں کئی سوال اٹھے تھے ۔بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے واضح کیا تھا کہ روہت 70فیصد ہی فٹ ہیں۔ بورڈ نے ہندوستانی ٹیم کے یو اے ای سے آسٹریلیا روانہ ہونے کے بعد ایک بیان جاری کرکے واضح کیا تھا کہ روہت اپنے والدکی طبیعت خراب ہونے کے سبب امارات سے ممبئی واپس آئے تھے ۔

روہت ممبئی سے پھر بنگلورمیں واقع این سی اے پہنچے ۔ روہت کا 11 دسمبر کو این سی اے میں فٹنس ٹسٹ ہوا جس میں وہ کامیاب ہوگئے ۔ روہت کو اس کے بعد آسٹریلیا جانے کے لئے منظوری دے دی گئی۔آسٹریلیا پہنچنے کے بعد روہت کو 14 دن کا قرنطینہ میں رہنا پڑا۔ اپنا قرنطینہ پورا کرنے کے بعد روہت میلبورن میں ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس بھی شروع کردی ہے ۔میلبورن ٹسٹ میں جیتنے کے بعد کپتان رہانے نے کہا تھاکہ ان کی روہت کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے اور ٹیم کو ان کی واپسی کا بے صبری سے انتظار ہے جبکہ کوچ روی شاستری نے کہا تھاکہ وہ ایک بار روہت سے بات کریں گے کہ وہ میچ میں شرکت کے لئے جسمانی طور پر پوری طرح فٹ ہیں یا نہیں۔