Monday, June 9, 2025
Homesliderروی کمار کی بدولت ہندوستان کو 5 واں میڈل

روی کمار کی بدولت ہندوستان کو 5 واں میڈل

- Advertisement -
- Advertisement -

ٹوکیو ۔ہندوستان کےلئے آج گولڈ میڈل حاصل کرنے کی ایک ہلکی سے امید ملی تھی لیکن ہندوستانی نوجوان ریسلر روی کمار دھیا کو فائنل میں شکست برداشت کرنے کے بعد سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا تاہم انہوں نے رواں اولمپکس میں ہندوستان کےلئے دوسرا سلور میڈل حاصل کیا جیسا کہ ٹوکیو اولمپکس کے آغاز پر ہی میرا بائی چانو نے ویٹ لفٹنگ میں ہندوستان کےلے پہلا میڈل سلور کی شکل میں ہی حاصل کیا تھا ۔روی کمار نے 57 کلو گرام زمرے کے فری اسٹائیل کے فائنل مقابلے میں روسی حریف روسی اولمپک کمیٹی کے زوور اوگے کے خلاف بہتر مظاہرہ کی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ یہ مقابلہ 4-7 سے گنوابیٹھے۔روی کمار ہندوستان کے 5ویں ایسے ریسلر ہیں جنہو ں نے اولمپکس میں ملک کے لئے میڈل حاصل کیا ہے۔

روی کو مودی کی مبارک باد

۔ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستان کےلئے دوسرا سلور اور مجموعی طور پر 5 واں میڈل حاصل کرنے والے ریسلر روی کمار دھیا کو ان کی شاندار کامیابی پر وزیر اعظم نریندر مودی نے مبارک باد دی۔مودی نے اپنے ٹوئیٹ میں روی کی تعریف کرنے کے علاوہ انہیں سلور میڈل حاصل کرنے پر مبارک باد دی ۔مودی نے کہا کہ روی کی کامیابی انتہائی شاندار ہے اور انکی فائٹنگ اسپرٹ قابل ستائش ہے۔انکی کامیابی پر ملک کو فخر ہے۔

قبل ازیں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوکیو اولمپکس میں برونز میڈل جیتنے پر ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔صدر نے ٹویٹ میں کہا ہماری مرد ہاکی ٹیم کو41 سال بعد ہاکی میں اولمپک میڈل جیتنے کے لئے مبارکباد۔ ٹیم نے غیر معمولی صلاحیت، استقامت اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے ۔ یہ تاریخی جیت ہاکی میں ایک نئے دورکا آغاز کرے گی اور نوجوانوں کو کھیل میں آگے بڑھنے کی ترغیب دے گی۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کے ذریعے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ٹوکیو میں ہاکی ٹیم کی شاندار فتح پورے ملک کے لیے قابل فخر لمحہ ہے ۔ یہ تاریخی دن ہر ہندوستانی کو یاد رہے گا۔ برونز میڈل جیتنے والی ہماری مرد ہاکی ٹیم کو مبارکباد۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ پورے ملک بالخصوص ہمارے نوجوانوں کے لیے ایک تحریک بنی ہے ۔ ہندوستان کو اپنی ہاکی ٹیم پر فخر ہے ۔یہ نیا ہندوستان ہے ، خوداعتمادی سے پر ہندوستان ہے ۔ ہاکی ٹیم کو ایک بار پھر بہت بہت مبارکباد اور نیک خواہشات۔قابل ذکربات یہ ہے کہ ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم نے جمعرات کو ٹوکیو 2020 میں جرمنی کو4۔5 سے شکست دے کر41 سال بعد اولمپک میں میڈل جیتا ہے ۔