Thursday, April 24, 2025
Homeٹرینڈنگرچاکونڈاپولیس کمشنر نے سی سی ٹی وی کمیو نٹی کیمروں کا افتتاح...

رچاکونڈاپولیس کمشنر نے سی سی ٹی وی کمیو نٹی کیمروں کا افتتاح کیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: رچاکونڈا کمشنریٹ میں کمیو نٹی سی سی ٹی وی کیمرون کے نیٹ ورک کو پھیلانے کے ایک حصے کے طور پر۔رچا کونڈا کے کمشنر مہیش بھاگوت نے جمعہ کو آغا کان اکیڈیمی (اے کے اے)،پہاڑی شریف میں منعقدہ ایک تقریب میں 14 سی سی ٹی وی کیمروں کا افتتاح کیا،جن میں دو خود کار نمبر پلیٹ کی شناخت سی سی ٹی وی کیمرے بھی شامل ہیں۔

یہ کیمرے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے آغا خان اکیڈیمی کے زیر اہتمام کل 8,61,000/-لاکھ روپئے کی لاگت سے راویر یالا کمان (ائیر پورٹ روڈ جنکشن) سے راویر یالا گاؤں جانے والی سڑک پر نصب کئے گئے ہیں۔تمام کیمروں کا بیک اپ 45 دن تک ہو گا اور بغیر کسی دستی مداخلت کے سڑک سے گذرنے والی گاڑیوں کی تمام نمبر پلیٹوں کو ریکارڈ کر کے اسٹور کیا جائے گا۔

افتتاحی تقریب کے بعد خطاب کرتے ہوئے سی پی مہیش بھاگوت نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمرے جدید دور کی پولیسنگ کا ایک اہم پہلو بن چکے ہیں،اور فوٹیج کے ذریعہ کئی سنسنی خیز اور عام جرائم کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سڑک حادثات کی صورت میں بہت سارے لوگوں کو بھی بچایا گیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج پر منحصر،ان کے انسانی حقوق کا تحفظ کیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تلنگانہ اسٹیٹ پولیس کو جرائم پر قابو پانے،ٹریفک مینجمنٹ،روڈ سیفٹی اور خواتین کی حفاظت کے لئے ایک اہم ذریعہ کے طور پر ٹکنالوجی کا استعمال کرکے بہتری حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے اس منصوبے کے لئے فنڈز کی کفالت کے بڑے اقدام کے لئے آغاخان اکیڈیمی کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ مقامی لوگ اور سڑک کے مسافر اس منصوبے سے یقینی طور پر اپنے آپ کو محفوظ محسوس کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ تینوں کمشنروں میں نصب تمام کمیو نٹی کے سی سی ٹی وی کو مستقبل قریب میں بنجارہ ہلز میں واقع سنٹر لائزڈ کمانڈ کنٹرول سنٹر میں منسلک کیاجارہا ہے اور ان سے بچاؤ پولیسنگ کو یقینی بنانے کے لئے براہ راست نگرانی کی جائے گی۔

اکیڈیمی کے سربراہ،جوناتھن لانگ نے بتایا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرہ، اسمارٹ فونز،نیٹ فلکس،اوبر، 21ویں صدی کی زندگی کا اہم حصہ بن گئے ہیں۔اور انہوں نے کہا کہ بر طانیہ دنیا میں سب سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمرے کی حراست میں ہے۔اور سی سی ٹی وی ہر

30گھروں کے کے لئے لگائے گئے ہیں۔