نئی دہلی۔ اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ایک بارپھر اکثریت کی امید میں موجود عام آدمی پارٹی(عآپ)کو ایک اورجھٹکا لگا ہے جیسا کہ طویل عرصے سے ناراض چاندنی چوک سے رکن اسمبلی الکا لامبا نے پارٹی کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔
لامبا نے ٹویٹر پر اپنے استعفی کی خبر دی۔انہوں نے کانگریس کی عبوری صدرسونیا گاندھی سے ملاقات کی تھی اور اس کے بعد سے ہی ان کے عآپ چھوڑنے کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں۔عآپ کی رکنیت سے استعفی کی خبر رکن اسمبلی نے ، وقت آگیا ہے کہ عآپ کو گڈ بایی· بولوں اورپارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دوں۔گزشتہ سال کے سیاسی دورے میں کافی سیکھنے کو ملا۔سب کا شکریہ۔
لامبا کانگریس کے ساتھ پہلے بھی 20سال ساتھ رہی تھیں اور 2013میں عآپ میں شامل ہوئی تھیں۔گزشتہ اسمبلی انتخابات میں وہ عآپ کی ٹکٹ پر چاندنی چوک سے جیتیں تھیں۔
واضح رہے کہ چیف منسٹر اروند کیجریوال کے قریبی رہے اور سابق وزیر کراول نگر سے رکن اسمبلی کپِل مشرا،بجواسن سے دیویندر سہراوت اورگانھی نگر سے رکن اسمبلی انل واجپائی کے علاوہ کچھ اور رکن اسمبلی بھی عآپ سے باغی ہوچکے ہیں۔
لامبا کی عآپ سے دوری گزشتہ ایک سال کے وقت میں اور گہری ہوگئی تھی جب پارٹی نے ایک تجویز منظور کرکے سابق وزیراعظم آنجہانی راجیو گاندھی کو ملے ملک کے سب سے بڑے اعزاز بھارتن رتن کو واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔