Monday, June 9, 2025
Homesliderریاست تلنگانہ میں مزید بارش کا امکان

ریاست تلنگانہ میں مزید بارش کا امکان

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: جمعہ کی شب ہونے والی بارش نے شہر حیدرآباد میں عام زندگی کو مفلوج کردیا تھا جبکہ اتوار سے لیکر ابھی تک بارش  وقتاً فوقتاً ہورہی ہے لیکن محکمہ موسمیات نے تلنگانہ میں مزید بارش کی پیش قیاسی کی ہے جیسا کہ حیدرآباد میں دوپہر کو بھی ہلکی سے تیز بارش ریکارڈ کی گی ہے ۔

 پیر اور منگل کو تلنگانہ کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں مزید موسلا دھار بارش کا امکان ہے کیونکہ خلیج بنگال کے مغربی وسطی علاقے میں پیدا ہونے والا ہوا کا کم دباؤ شمالی آندھرا پردیش کے ساحل کو پار کرنے کا امکان ہے۔ پیر کی رات سے  ریاست کے دیگر علاقوں میں چہارشنبہ تک گرج چمک کے ساتھ بارش اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق ، عادل آباد ، آصف آباد ، نرمل ، مانچیرال ، جگتیال ، پیدا پلی ، نظام آباد ، سرسلہ ، بھوپلی پلی ، مولگو ، کریم نگر ، ورنگل اربن ، ورنگل دیہی ، محبوب آباد ، کوتھاگوڈم ، کھمم ، میں بہت تیز بارش کی توقع ہے۔ نلگنڈہ اور سوریاپیٹ میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ آئی ایم ڈی کی پیش قیاسی  کے مطابق ان تمام اضلاع میں بہت سے نشیبی علاقوں میں بڑے پیمانے پر سیلاب کی صورت حال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

آئی ایم ڈی نے حیدرآباد میں بھی سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں پانی کے جمع ہونے  ، بیشتر مقامات پر ٹریفک کے جام  ہونے ، خستہ حال اور پھسلن والی سڑکیں ، درختوں اور بجلی کے کھمبے گرنے ، نالیوں کی بندش اور بجلی میں خلل پڑنے کی خبردار کیا ہے۔ موسلا دھار بارش کی پیش قیاسی  کے پیش نظر سنٹرل واٹر کمیشن نے کرشنا ندی بیسن میں نارائن پور ، جورالہ ، سری سیلم ، موسی ڈیموں کو ایک ایڈوائزری جاری کیا۔“یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ ڈیم تقریبا مکمل ذخائر سطح (ایف آر ایل) پر ہیں۔

علاوہ ازیں  چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے ریاست کے لوگوں سے اگلے دو دن میں چوکس رہنے کی اپیل کی ہے  ۔ انہوں نے چیف سکریٹری سومش کمار کو ہدایت دی ہے کہ پوری ریاستی مشینری کو ہائی الرٹ رکھا جائے۔ انہوں نے نتمام ضلعی کلکٹرس اور پولیس سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت دی کہ وہ سیلاب پروٹوکول کی سختی  سے پیروی کریں اور کم سطح کے پلوں اور کاز ویز پر خصوصی توجہ دیں اور ان پر ہر طرح کی ٹریفک اور پیدل چلنے سے منع کریں۔