حیدرآباد : ریاستی وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے جمعرات کو ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو ریاست کے تمام پولیس اسٹیشنوں میں ساف ستھرا اور سبز ماحول کو یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔وزیر صحت نے مہیندر ریڈی کو فون کیا اور انہیں یہ دیکھنے کے لئے کہا کہ پولیس اسٹیشنوں پر پارک کئے گئے ضبط شدہ گاڑیوں میں پانی سے،مچھروں کی افزائش کے لئے جگہ نہ بنے۔اور مہندر ریڈی سے کہا کہ وہ اپنے پولیس عہدیداروں کو گاڑیوں میں پانی جمع ہونے سے روکنے اور بیماریوں کی روک تھام کے لئے احتیاط کرنے کی ہدایت دیں۔
راجندر نے کہا کہ پولیس اسٹیشنوں میں رکھی گئی گاضبط شدہ گاڑیوں میں پانی جمع ہونے اور مچھروں کی افزائش کا خطرہ بن سکتی ہیں۔اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ بارش سے ان گاڑیوں میں پانی جمع نہ ہو۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس اسٹیشنوں کے آس پاس بھی صاف ستھرا ماحول رکھنا چاہئے۔