Thursday, April 24, 2025
Homeبین الاقوامیریما بنت بند رامریکہ سے مزید بہتر تعلقات کی خواہاں

ریما بنت بند رامریکہ سے مزید بہتر تعلقات کی خواہاں

- Advertisement -
- Advertisement -

واشنگٹن ۔ واشنگٹن میں متعین سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کو نئی جہت دینے کے لیے کوشاں ہوں۔الشرق الاوسط کے مطابق شہزادی ریما بنت بندر نے سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات پر پہلی مرتبہ امریکی میڈیا کو انٹرویو دیا ہے۔
امریکی جریدے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا اس بات کے حق میں ہوں کہ سعودی عرب میں سماجی تبدیلی کے لیے صنف نازک کو مضبوط کیا جائے اور مزید سماجی اصلاحات لائی جائیں۔شہزادی ریما  کے بموجب امریکہ کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کو نئی جہت دینے کی خواہاں ہوں۔ خواہش ہے کہ سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات کا دائرہ دہشت گردی کے انسداد یا تیل امور پر تعاون تک ہی محدود نہ رہیں۔ دونوں ملک تعلیم، ثقافت اور تجارت میں شراکت کے رشتہ استوار کریں۔


شہزادی ریما نے ناقدین کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی معاشرہ زیادہ روا دار ہے۔ہر انسان کو اظہار رائے کا حق ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ میرے خلاف کوئی بھی بات میرے کام کی بنیاد پر کی جائے۔  سعودی سفیر شہزادی ریما نے سعودی سفارتخانے میں پہلے دن کے حوالے سے کہا ہے کہ ذمہ داری سنبھالنے کے بعدسفارتخانے کی 50 عہدیداروں  خواتین سے ملاقات کی تھی۔ ان سے کہا تھا کہ  آج کا دن صرف خواتین کا دن ہے ، آج کا دن ہمارے جشن کا دن ہے۔ خوش قسمتی سے یہی وہ دن تھا جس دن سعودی عرب نے خواتین کے لیے سرپرستوں کا قانون منسوخ کیا تھا۔ یاد رہے کہ 44 سالہ شہزادی ریما پہلی سعودی خاتون ہیں جو بیرون ملک سفیر کے طورپر خدمات انجام دے رہی ہیں۔نائب الملک شہزادہ محمد بن سلمان نے شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان کو امریکہ میں سعودی عرب کا سفیر تعینات  رواں برس کیا۔ سعودی عرب کی تاریخ میں شہزادی ریما بنت بندر پہلی سعودی سفیر خاتون بنی ہیں۔

 وہ تاجر خاتون کے طورپر اپنی صلاحیتیں منوا چکی ہیں جبکہ سعودی اسپورٹس یونین کی سربراہ اور اسپورٹس جنرل اتھارٹی کی سیکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ وہ ریمیہ کمپنی کی ایگریکٹیو چیئرپرسن بھی ہیں۔ وہ الف خیرکمپنی کی بانی بھی ہیں۔ فوربس میگزین انہیں2014ءمیں 200 طاقتور ترین عرب خواتین کی فہرست میں شامل کرچکا ہے جبکہ وہ 2017 ءمیں محمد بن راشد آل مکتو م ایوارڈ بھی حاصل کرچکی ہیں۔