Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگزلزلہ آنے سے پہلے اسمارٹ فون صارف کو آگاہ کرے گا

زلزلہ آنے سے پہلے اسمارٹ فون صارف کو آگاہ کرے گا

- Advertisement -
- Advertisement -

بیجنگ ۔ دنیا بھر میں لوگ آفات سماوی سے کافی پریشان ہوتے ہیں کیونکہ انہیں ان آفات کی وجہ سے جانی اور مالی نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے ، ساتھ ماہرین ٹکنالوجی ہر لمحہ اس جستجو میں لگے رہتے ہیں کہ ایسی اختراعی ٹکنالوجی بنائی جائے جوکہ آفات سماوی سے قبل ہی عوام کو اس کا انتباہ دے تاکہ جانی اور مالی نقصانات کو کم کیا جاسکے اور اکثر زلزلے آتے ہیں جو خوفناک ہوتے ہیں اور ان سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کرنے کے حوالے سے ماہرین اگاہ کرتے رہتے ہیں، اسی حوالے سے ایک انقلاب موبائل ٹکنالوجی میں آیا ہے جیسا کہ موبائل بنانے والی معروف کمپنی کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ ایسا اسمارٹ فون متعارف کرایا جائے گا جو زلزلہ سے قبل صارفین کو آگاہ کر دے گا۔

تفصیلات کے مطابق موبائل بنانے والی معروف کمپنی ویوو کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ بہت جلد ایسا اسمارٹ فون متعارف کروائیں گے جو زلزلہ آنے سے قبل ہی صارفین کو خبردار کر دے گا۔ویوو کمپنی کے ترجمان شیاوزیہوج نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی ایک ایسے موبائل فون کی تیاری کر رہی ہے جس میں موسم سے متعلق فیچر (سہولیات ) کو شامل کیا جائے گا، فیچر کا بنیادی مقصد زلزلہ آنے سے قبل صارفین کو خبردار کرنا ہو گا۔

 ویوو کا آنے والا نیا اسمارٹ فون زلزلے سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان جگہوں کی نشاندہی بھی کرے گا جہاں زلزلہ آنے کے امکانات ہوں گے، یہ فیچر صارفین کو متاثرہ جگہ کی پل پل کی صورتحال سے بھی آگاہ رکھے گا۔

کمپنی کے ترجمان کے مطابق یہ فیچر صارفین کو زلزلہ آنے سے قبل یہ بھی بتائے گا کہ کتنے منٹ یا سیکنڈ میں زلزلہ اس جگہ پر آنے والا ہے، دوسری جانب یہ فیچر ہنگامی پناہ گاہوں سے متعلق بھی معلومات فراہم کرے گا۔زیہوج کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے اس لیے اس فون کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی جا سکتیں۔