Sunday, June 8, 2025
Homesliderسابق ایم پی کویتا نے بھائی تارک راما راو کو راکھی باندھی

سابق ایم پی کویتا نے بھائی تارک راما راو کو راکھی باندھی

- Advertisement -
- Advertisement -

  حیدرآباد: سابق  ایم پی نظام آباد(تلنگانہ)کے کویتا نے اپنے بھائی و وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو کو رکشھا بندھن کے موقع پر پرگتی بھون میں راکھی باندھی اور مٹھائی کھلائی۔بعد ازاں انہوں نے رکن پارلیمنٹ سنتوش کمار کو بھی راکھی باندھی اور ان کو مبارکباد پیش کی۔ریاستی وزیر ستیہ وتی راتھوڑ، جی سدھارانی اور دیگر خواتین نے تارک راما راو کو راکھی باندھی جو حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگذار صدر ہیں۔اس موقع پر راتھوڑ نے کہا کہ یہ ایک عظیم تہوار ہے جس میں خواتین،اپنے بھائیوں کے ساتھ اپنی محبت اور اٹوٹ وابستگی کا اظہار کرتی ہیں۔

حکمران جماعت ٹی آرایس نے رکشھابندھن کی تقریب کی تصاویر کو پوسٹ کیا جو پرگتی بھون میں منعقد ہوئی تھی۔تارک راما راو نے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل کے ذریعہ ان پوسٹس کو ری ٹوئیٹ کیا۔برسراقتدار جماعت ٹی آرایس کی شعبہ خواتین نے وزیر فائنانس ہریش راو کو راکھی باندھی جنہوں نے اس موقع پر ریاست کے عوام کو راکھی کی مبارکباد پیش کی۔اسی طرح وزیر عمارات وشوارع وی پرشانت ریڈی نے بھی ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ یہ تہوار بھائی،بہن کی وابستگی کی علامت ہے۔انہوں نے تمام بھائیوں اور بہنوں پر زور دیا کہ وہ اس تہوار کو کورونا کے پیش نظر حکومت کے اصولوں کے مطابق منائیں۔اسی دوران تلگو فلموں کی کئی اہم شخصیات نے بھی ٹوئیٹ کرتے ہوئے اس تہوار کی مبارکباد پیش کی۔