وشاکھاپٹنم: سابق رکن اسمبلی جناردھن تھوٹ راج علالت کے سبب چل بسے۔ان کے ارکان خاندان نے کہاکہ دل کا دورہ کے علاج کے دوران وہ وشاکھاپٹنم کے ایک اسپتال میں آج صبح چل بسے۔انہوں نے کروپم حلقہ کی قبل ازیں نمائندگی کی تھی۔ان کی موت کی اطلاع پر تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو و پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نارالوکیش نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنے تعزیتی پیام میں کہا کہ جناردھن نے وجیانگرم ضلع میں تلگودیشم کو مستحکم کرنے کے لئے کافی مساعی کی تھی۔ان دونوں رہنماوں نے ان کے غمزدہ ارکان خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا۔