Thursday, April 24, 2025
Homeٹرینڈنگسابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو گیسٹ ہاؤز سے سر کاری کوارٹر...

سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو گیسٹ ہاؤز سے سر کاری کوارٹر منتقل کیا گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

سری نگر: سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو چشم شاہی کے ایک گیسٹ ہاؤز سے منتقل کر دیا گیا ہے،اطلاع کے مطابق انہیں گیسٹ ہاؤز سے سرکاری کوارٹر میں منتقل کیا گیا ہے۔جہاں انہیں پانچ اگسٹ سے سری نگر کے ایم اے روڈ کیایک مکان میں نظر بند کیاگیا تھا۔اطلاع کے مطابق محبوبہ مفتی کی دختر التجا مفتی نے سردی میں اضافی کی وجہ سے انہیں چشم شاہی گیسٹ پاؤز سے منتقل کرنے کی انتظامیہ سے در خواست کی تھی۔

جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کردینے کے بعد پانچ سابق وزرائے اعلیٰ،جن میں فاروق عبد اللہ،عمر عبد اللہ،اور محبوبہ مفتی کو پانچ اگسٹ سے نظر بند کر دیا گیا تھا۔جبکہ عمر عبد اللہ کو ہری نیواس میں حراست میں لیا گیا تھا،فورق عبد اللہ کو پی ایس اے (پبلک سیفٹی ایکٹ) کے تحت سری نگر میں گپتا روڈ پر واقع ان کے ہی گھر میں نظر بند کیا گیا تھا۔

آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے بعد کشمیر کے کم از کم 50 سیاست دانوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔، ان میں سے بیشتر کو ڈیل جھیل کے کنارے سینٹور ہوٹل میں حراست میں لیا گیا ہے۔