Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںسابق کر کٹر گوتم گمبھیربی جے پی میں ہوئے شامل

سابق کر کٹر گوتم گمبھیربی جے پی میں ہوئے شامل

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی :سابق ہندوستانی کرکٹر گوتم گمبھیر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔مرکزی وزراء ارون جیٹلی اور روی شنکر پرساد کی موجودگی مین گوتم گمبھیر نے بی جے میں شمولیت اختیار کر لی۔اس دوران اُنہوں نے کہا کہ وہ وزیر آعظم نریندر مودی سے کافی متاثر ہوئے ہیں۔اس موقع پرارون جیٹلی نے کہا کہ بی جے پی اب کافی وسیع ہو گئی ہے۔ہم جیتنے کی حالت میں ہیں۔

ارون جیٹلی نے کہا کہ گو تم گمبھیر مشہور نام ہے ۔کئی سالوں سے کر کٹ کھیلتے رہے ہیں،اور بہت نام کمایا ہے اوربڑا مقام بنایا ہے۔دہلی میں پیدا ہوئے اور یہی پر تعلیم حاصل کرنے والے گوتم گمبھیر نے کرکٹ کے ہر شعبہ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔اب وہ بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں ۔اسے ہم پارٹی کے لئے اہم مانتے ہیں ۔ اُنکی صلاحیتوں سے پارٹی استفادہ کرے گی ۔

بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد گو تم گمبھیر نے کہا کہ پارٹی نے مجھے کچھ اسپیشل کرنے کا موقع دیا ہے۔جس کے لئے میں سبھی کا شکر گذار ہوں۔میں نے وزیر آعظم نریندر مودی سے متاثر ہو کر پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

گو تم گمبھر کے انتخاب لڑنے سے متعلق سوال پر ارون جیٹلی نے کہا کہ جو پارٹی کہے گی ،وہی کریں گے۔

14اکٹوبر 1981کو دہلی میں پیدا ہوئے گوتم گمبھیرکو پدم شری ،اور ارجن ایوارڈ مل چکا ہے۔انہوں نے کرکٹ کے میدان میں تو کافی ریکارڈ بنائے ہیں ،اب دیکھنا ہے کہ سیاسی میدان مین کتنا کامیاب ہو تے ہیں۔