Thursday, April 24, 2025
Homesliderسردار ولبھ بھائی پٹیل کومودی ،شاہ اور دیگر کا خراج عقیدت

سردار ولبھ بھائی پٹیل کومودی ،شاہ اور دیگر کا خراج عقیدت

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: ہندوستاان کے پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کو مودی نے ان کی 145 ویں یوم پیدائش پرخراج عقیدت اور گلہائے عقیدت پیش کیا۔اپنے ٹویٹ پیغام میں مسٹر مودی نے کہا قومی یکجہتی اور سالمیت کے علمبردار ،آئرن مین سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کے یوم پیدائش خراج عقیدت ۔ہندوستان کے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہی آج کے مضبوط ہندوستان کی بنیاد رکھی تھی۔

سردار پٹیل کی 145 ویں یوم پیدائش کے موقع پر امیت شاہ نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا قومی یکجہتی کے عکاس ہر ہندوستانی کے دل میں بسنے والے مرد آہن سردار پٹیل کو خراج عقیدت۔ آزادی کے بعد سینکڑوں ریاستوں میں میں بکھرے ہوئے ہندوستان کو متحد کرنے کے بعد انہوں نے ہی آج کے مضبوط ہندوستان کی بنیاد رکھی۔ ان کی مضبوط قیادت ، قومی جذبہ اور زبردست تعاون کو ہندوستان کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔امیت شاہ نے مزید کہا کہ سردار پٹیل نے اپنی زندگی کے ہر لمحے کو ملک کے انضمام سے لے کر سومناتھ مندرکی تعمیر نو، ہندوستان میں ایک قوم کے احساس کو بیدار کرنے کے لئے وقف کیا تھا۔

یاد رہے کہ سردار پٹیل کے یوم پیدائش کو ہر سال ملک بھر میں یوم اتحاد کے طور پر منایا جاتا ہے ۔دہلی میں صدر، نائب صدر، وزیر داخلہ اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر پٹیل چوک پر واقع سردار پٹیل کے مجسمے پر گلپوشی کی ۔ اس کے علاوہ نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو جذباتی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم ہمیشہ ان کا احسان مند رہے گی۔

نائیڈو نے نئی دہلی کے پٹیل چوک پر سردار پٹیل کے مجسمے کی گلپوشی کی اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مرد آہن اور ہندوستان کی ایکتا کے علمبردار سردار ولبھ بھائی پٹیل کو یوم پیدائش پر پرخلوص خراج تحسین! ملک کی جدوجہد آزادی، ملک میں500 سے زیادہ ولایتوں کے انضمام اورآل انڈیا سروس کمیشنوں کے قیام میں ناقابل فراموش شراکت کے لیے قوم سردار پٹیل کا احسان مند رہے گی۔

دہلی کے چیف منسٹر اروند کیجریوال نے ملک کے پہلے نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ آئرن مین ولبھ بھائی پٹیل کو ہفتے کو ہفتے ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ کیجریوال نے ٹویٹ کرکے اپنے خراج عقیدت کے پیغام میں کہا ملک کو اتحاد اور سالمیت کے دھاگے میں باندھنے والے آئرن مین سردار ولبھ بھائی پٹیل جی کے یوم پیدائش پر انہیں سلام کیا۔