سری نگر : سری نگر سنٹرل جیل کے اندر قیدیوں اور جیل کے عہدیداروں کے بیچ جھڑپ کے ایک دن بعد ،پولس نے جمعہ کو سری نگر کے پرانے شہر کے علاقہ میں پابندی لگا دیا۔جامعہ مسجد میں جمعہ کو خطاب کرنے والے علیحدگی پسند لیڈر میر واعظ عمر فاروق کو شہر کے باہری علاقہ نگین میں ان کی رہائش گاہ پر نظر بند رکھا گیا ہے۔
پرانے شہر اور دیگر حساس علاقوں میں زائد پولس فورس اور اور مرکزی ریزرو پولس فورس CRPF) )کے جوانوں کو تعینات کیا گیا تھا۔
واضح ہو کہ جمعرات کو سری نگر سنٹرل جیل کے اندر جھڑپیں ہوئیں ۔افواہ پھیلنے کے بعد ہی کچھ قیدیوں کو کشمیر گھاٹی کے باہر جیلوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ان جھڑپوں میں دو قیدی زخمی ہو گئے جبکہ مظاہرین کی جانب سے جیل کے اندر ایک عارضی پناہ گاہ کو آگ لگا دی گئی۔