Monday, June 9, 2025
Homesliderسعودی سے اپنے وطن واپس ہونے کے خواہاں افراد کےلئے پروگرام جاری

سعودی سے اپنے وطن واپس ہونے کے خواہاں افراد کےلئے پروگرام جاری

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض: سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے مختلف ویزوں پر موجود بیرونی افراد  کی وطن واپسی کا مشترکہ پروگرام جاری کیا ہے۔یاد رہے کہ وزارت نے وطن واپسی کے خواہشمند مقیم بیرونی افراد کی سہولت کے لیے (عودۃ) آن لائن پروگرام  کا اجرا کیا ہے۔اس کے تحت واپسی کے خواہشمند تمام بیرونی افراد کو آن لائن ابشر کے ذریعے واپسی کی درخواست دینے کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔

تفصیلات  کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ جو غیرملکی کارکن خروج و عودہ (ایگزٹ ری انٹری) یا خروج نہائی (فائنل ایگزٹ) پرجانا چاہتے ہیں یا مختلف قسم کے وزٹ ویزوں یاسیاحتی ویزوں پر سعودی عرب میں ہوں اور وطن واپس جانا چاہتے ہوں وہ واپسی کی کارروائی (ابشر) کے ذریعے آن لائن کرا سکتے ہیں۔

وزارت افرادی قوت نے بیان میں واضح کیا ہے کہ واپسی کے خواہشمند غیرملکیوں کے لیے (عودۃ) کے عنوان سے ایک پروگرام تمام متعلقہ سرکاری اداروں کے تعاون سے ترتیب دیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت واپسی کے خواہشمند افراد کو مملکت سے نکلنے کے ویزے جاری ہوں گے اور پروازوں کے ذریعے انہیں ان کے وطن واپس بھیجنے کےانتظامات کیے جائیں گے۔

کسی بھی ملک کے لیے پرواز اس ملک کی منظوری کے بعد ہی شروع کی جائے گی۔وزارت افرادی قوت نے عودۃ پروگرام سے استفادے کے خواہشمند افراد کے لیے درخواست دینے کا طریقہ کار بھی جاری کیا ہے۔وطن واپسی کے خواہشمند بیرونی افراد ابشر سے رجوع کریں۔(عودۃ خانے کا انتخاب کریں۔ اقامہ نمبر، تاریخ پیدائش، موبائل نمبر، روانگی والے شہر کا نام اور ایرپورٹ کا نام درج کریں۔

وزارت افرادی قوت کے مطابق عودۃ پروگرام سے استفادے کے لیے ضروری نہیں کہ امیدوار کا ابشر پر اکاؤنٹ بھی ہو۔ سعودی حکومت نے یہ سہولت ہنگامی بنیادوں پر فراہم کی ہے۔بیان میں مزید کہا گایا کہ ابشر سے رجوع کرکے عودہ ایپلی کیشن بھرنے والوں کے نام ایس ایم ایس آئے گا جس میں پرواز کی تاریخ، ٹکٹ نمبر اور بکنگ کی تفصیلات ہوں گی۔ایس ایم ایس ملنے کے بعد امیدوار کو ٹکٹ کی قیمت ادا کرنا ہوگی اور سفر کی باقی ماندہ کارروائی مکمل کرانا ہوگی۔