ریاض: سعودی عرب میں کورونا معاملات میں نمایاں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز 1109نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جودو دنوں کے دوران سب سے کم ہے۔ نئے معالات کے بعد متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 479 تک پہنچ گئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے میں ایک ہزار 702 افراد صحتیاب ہوئے۔اب تک دو لاکھ 80 ہزار 143 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ روز 30 افراد اس مرض سے ہلاک ہوئے. اموات کی مجموعی تعداد تین ہزار 649 ہو چکی ہے۔مملکت میں اس وقت موجودہ مریضوں کی تعداد 23 ہزار 687 ہے جس میں ایک ہزار 644 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سےکہا کہ مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے نئے معالات کی سب سے زیادہ تعداد بھی مکہ مکرمہ میں رہی جہاں 65 نئے مریض سامنے آنے ہیں۔
مدینہ منورہ میں 61، جازان 57، جدہ 52، حائل 40، ریاض40، القنفدہ 38، بیش 35، تبوک 35، ینبع 30، صامطہ 30، القوز 29، ابو عریش 27 ، ابہا 23، الھفوف 18، نجران 17، خمیس مشیط 16 اور طائف میں 11 معالات کا پتہ چلا ہے۔اعداد وشمار کے مطابق 10 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک ، ایک جبکہ 18 شہروں میں 2 ، 2 اور 8 شہروں میں 3 ،3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت کے بموجب کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کیا جائے۔ گھر سے باہر جاتے وقت ماسک لازمی طور پر استعمال کریں۔ ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا معالات میں کمی کی وجہ یہ ہے کہ مقامی شہری اور مقیم غیرملکیوں میں نئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر کی پابندی نے اضافہ ہوا ہے۔ زیادہ تر لوگ حفاظتی ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کی پابندی کررہے ہیں- مملکت کے دیگر ادارے خصوصا وزارت صحت وائرس کو قابو کرنے کے لیے مصروف ہیں۔