لکھنؤ : سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھیلیش یادو نے اتر پردیش میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کو اجاگر کرنے کے لئے 9اگسٹ کو ریاستی سطح پر احتجاج منظم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایس پی صدر نے کہا کہ احتجاجی مظاہرے ” یوم انقلاب “ کے ساتھ کئے جائیں گے،جو سالانہ 9اگسٹ کو منایا جاتا ہے۔
پارٹی کے قومی ترجمان راجندر چودھری نے کہا ”ریاست میں ایک مکمل جنگل راج“ ہے۔ہر ضلع میں جرائم کے گراف میں تیزی آئی ہے۔ہر ضلع میں ایس پی کارکنوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی قائدین ریاست میں مجرم عناصر کو سرپرستی دے رہے ہیں۔
سماج وادیوں نے اناؤ عصمت دری معاملہ کے ملزم کلدیپ سنگھ سینگر کو اتر پردیش سے باہر کی جیل میں منتقل کرنے،سونبھدرا ضلع کے امبھا گاؤں کے قبائلیوں کو اراضی الاٹ کرنے اور محصولات کے ریکارڈ میں ان کے نام درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مطالبات کی فہرست میں سونبھدرا قتل عام کیس کے ملزموں کے مقدنے کی سماعت کے لئے فاسٹ ٹریک عدالت کے قیام کا مطالبہ بھی شامل ہے۔
اکھیلیش یادو نے کہا ”یوگی ادتیہ ناتھ حکومت کے دور میں،ریاست بھر میں قتل کے 729،عصمت دری کے 803،لوٹ مار کے 799،ڈکیتی کے 60اور اغوا کے 2500واقعات ہوئے ہیں۔ریاست میں ”جنگل راج“ گالب ہے۔اگر بی جے پی حکومت کے من مانی رویہ کو نہیں راکا گیا تو ریاست انتشار کا شکار ہو جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی حکام کو 25نکاتی میمورنڈم سونپنے سے قبل پارٹی کے تمام اراکین پارلیمنٹ،ارکان اسمبلی،عہدیداران اور کارکن کلکٹریٹ میں جلوس نکالیں گے اور دھرنا منظم کریں گے۔