سوریہ پیٹ : سوریہ پیٹ کے ایاپا سوامی مندر کے قریب جمعرات کی صبح وینکٹا سائی اسکریپ شاپ میں ہونے والے دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔اسکریپ شاپ میں کام کرنے والا مدھیہ پردیش کا 45سالہ رامچندر ساہو موٹر کٹر پر پلاسٹک کے ٹن کاٹ رہا تھا،دھماکہ کے باعث دکان کے دیگر کارکنان کو شدید زخم آئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ پلاسٹک کے ٹنوں کو کاٹنے کی وجہ سے ہوا،جس میں موٹروں مین کیمیائی سالوینٹس اور پلاسٹک کے ٹنوں کا زیادہ بوجھ پڑا تھا۔
اس تعلق سے ایک معاملہ درج کیا گیا ہے اور اسکریپ کی دکان سے بر آمد سامان کو تجزیہ کے لئے ایف ایس ایل کو بھجوا دیا گیا ہے۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ان افواہوں پر یقین نہ کریں کہ یہ بم دھماکہ تھا۔دھماکہ صرف ٹنوں کو کاٹنے کے دوران پلاسٹک کے ٹنوں میں کیمیائی رد عمل کی وجہ سے ہوا ہے.