Monday, June 9, 2025
Homeجرائمسوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ ،انصار مرزا جیل پہنچ گئے

سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ ،انصار مرزا جیل پہنچ گئے

- Advertisement -
- Advertisement -

بھوپال ۔ مدھیہ پردیش کے ضلع اشوک نگر میں سوشل میڈیا پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے سلسلے میں ایک شخص کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے اسے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچادیا گیا ہے ۔ سٹی کوتوالی پولیس نےکہا کہ15 اگست کو رکشا بندھن کے دن چندیری تھانہ علاقہ کے ڈنگاسراگاؤں میں دو ملزمان نے تین نوجوانوں پر چاقو سے حملہ کر دیا تھا ۔

 حملے میں چندیری کے باشندے پرمود ریکوارکی جائے وقوعہ پر ہی موت ہو گئی تھی، جبکہ نندلال کوہلی اور سنجو پرمار شدید زخمی ہو گئے تھے ۔واقعہ کے بعد حالات کشیدہ ہونے پر علاقے میں اشوک نگر،گنا، شیوپورہ¸ تین اضلاع میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا تھا ۔ اس واقعہ کے سلسلے میں گنا کے باشندے انصار مرزا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے متنازعہ تبصرے پوسٹ کئے تھے ۔ اس پر اشوک نگر سٹی کوتوالی پولیس نے انصار مرزا کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ۔

اشوک نگر پولیس سپرنٹنڈنٹ پنکج کماوت نے ضلع کے عوام کو سوشل میڈیا پر متنازعہ اور قابل اعتراض پوسٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا اور ایسے پوسٹ کرنے پر قانونی کارروائی کئے جانے کا انتباہ بھی دیا ہے ۔ اشوک نگر ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سنیل کمار نے کہا کہ گنا کے ایک شخص نے چندیری کے واقعہ کو فرقہ وارانہ شکل دینے کی کوشش کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا ۔ کوتوالی میں ملزم کے خلاف معاملہ درج کر لیا گیا ۔